دینی امور اور افتاء سے متعلق عالمی اہم شخصیات سے تبادلہ خیال کے موضوع پر مکہ مکرمہ میں عالمی کانفرنس

12 اگست, 2023
کٹھمنڈو / کئیر خبر
مولانا عطاء الرحمن المدنی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ نے مکہ مکرمہ میں اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دے کر دنیا کے سارے مسلمانوں کی طرف سے دعائیں اور شکریے حاصل کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ نے مکہ مکرمہ اسلامی کانفرنس کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے ۔ وزارت اسلامی امور دعوت وارشاد کی زیر نگرانی کانفرس کا انعقاد 13 اور 14 اگست ( 26- 27)  محرم کو ہوگا جس میں 85 ممالک کے علماء دین، مفتیان کرام اور اسلامی مفكرين شرکت کریں گے۔
 اس موقع سے عزت مآب وزير اسلامی امور و ودعوت ارشاد ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ نے خادم  حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وزارت کو اپنے مختلف شعبوں میں کامیابی کے لئے حکومت کی طرف سے ہر طرح کی بھاری  امداد ملتی ہیں۔
عزت مآب وزیر نے اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوۓ بیان فرمایا : کہ دنیا میں مذہبی امور، افتاء اور مشائخ کے شعبوں کے درمیان رابطے اور تعلقات کے روابط کو مضبوط بنانا۔ اعتدال اور اس کے اصولوں کو حاصل کرنا،  اقدار کو فروغ دینا۔ لوگوں کے درمیان بقائے باہمی اور رواداری، قرآن اور سنت پر عمل کرنے، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دینے میں اس کے کردار کو اجاگر کرنا، مسلمانوں کے درمیان انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کرنا، مسلم معاشرے کو الحاد اور تحلیل سے پاک وصاف کرنا۔ مزید انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مملکت سعودی عرب کو دعوتی کاموں، رحمت کے اصولوں کو عام کرنے اور انسانی اقدار کے تحفظ کے ساتھ معاشرے کے مختلف شعبوں میں تعمیر و ترقی  دینے کا کافی تجربات حاصل ہیں۔
وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ اس کانفرنس میں سات اہم محور شامل ہیں۔ پہلا محور: اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور اسلامی اتحاد کو فروغ دینے میں دنیا کے مذہبی امور، فتوی اور مشائخ کے شعبوں کی کوششیں۔ دوسرا محور:   اس کے لئے لوگوں کے درمیان باہمی رابطے اور تو اصل۔ تیسرا محور: لوگوں کے درمیان باہمی رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کے لئے ان کی کوششیں۔  چوتھا محور: کتاب وسنت پر بنیادی طور پر عمل پیرا ہونا۔
پانچواں محور: کتاب وسنت پر مبنی اعتدال کو قائم کرنا۔ چھٹا محور: انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا کے مذہبی امور، فتاویٰ اور شیوخ کے شعبوں کی کوششیں۔ ساتواں محور: معاشرے کو الحاد اور انتشار سے بچانے کی کوششیں۔
اور وزیر موصوف نے اس بات کا خاص طورپر ذکر کیا کہ خادم حرمین شریفین کی رہنمائی اور ولی عہد شہزادہ کی متابعت سے اعتدال اور وسطیت کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار واضح ہواہے ۔ مزید انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ: اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ضروری کوششیں کی جائیں گی، جو عالمی امن و استحکام کے فروغ میں موثر کردار ادا کرے گا،  اور اس سے دنیا کے لوگوں میں تشدد اور نفرت کے جذبات کو کم کرنے ضرور مدد ملے گی۔
 اے اللہ تو اس کانفرنس کو ہرطرح سے کامیابی عطا کر اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خدمات کو قبول فرما اور  وزیر برائے اسلامی امور ودعوت ارشاد کے وزیر عزت مآب جناب ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ کو بہتر سے بہتر بدلہ عنایت کر۔
عطاء الرحمن المدنی
المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو
————————————————————

 مکرمہ میں اسلامی وزارت کے زیر نگرانی ایک بین الاقوامی عالمی کانفرنس کا انعقاد ایک اہم ترین قدم ۔
عبدالقیوم بسم اللہ مدنی
(زاھدآزاد جھنڈانگری)

سعودي فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سربراہی اور وزارت برائے دینی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کے زیرِ انتظام ایک عالمی کانفرنس 14/15اگست مکہ مکرمہ میں منعقد ہورہاہے جسکا موضوع:دینی امور اور افتاء سے متعلق عالمی اہم شخصیات سے تبادلہ خیال "جس کانفرنس میں دنیا کے 85ممالک سے تقریبا 150مفتیان اور اسلامک اسکالرز کی شرکت متوقع ہےان خیالات کا اظہار نیپال کی پہلی اقامتی نسواں درسگاہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کے موقر استاد مولانا عبد القیوم مدنی نے کیا آپ نے آگے فرمایا۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کے سات اہم موضوعات ہیں جن میں اہم درج ذیل ہیں:
اسلامی دعوت کا حکیمانہ طریقہ کار،بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو استوار رکھنے کے آداب، دنیا میں مذہبی تشدد سے گریز اور اس کے بجائے خیر سگالی کاماحول پیدا کرنے ضرورت ،افتاء اوردینی اداروں میں کتاب و سنت کا اہمیت کو اجاگر کرنا۔
ابھی چند ایام قبل یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے اختتام کے لئے سعودی حکومت کے اخراجات پر ایک کانفرنس جدہ میں منعقد ہوئی جس میں پوری دنیا کے مختلف ممالک سیاسی رہنماؤں نے اس میں شرکت کی اور اس جنگ کے خاتمے کے لئے چند تجاویز پاس کیں ۔
اور فی الحال پوری دنیا کے مختلف ممالک کے مفتیوں اور اسلامک اسکالروں کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور اسلام کے نظامِ عدل کو عام کرنے کے لئے اسلامی وزارت کی زیرنگرانی یہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں ہمارے ملک نیپال سے دو لوگ(برادر گرامی ڈاکٹر عبدالغنی القوفی اورمسلم آیوگ کے صدر شمیم میاں انصاری) شرکت کے لئے پہونچ چکے ہیں۔
یقیناً سعودی حکمران اور وہاں کی وزارتیں قابلِ مبارکباد ہیں جو دنیا کے مختلف مسائل کے حل کے لئے پیش پیش ہیں اور اسلام کے محاسن کی ترویج واشاعت کے لئے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انکی کاوشوں کو قبول فرما کر اسے ذریعہ نجات بنائے آمین اس مناسبت سے ہم خادم حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان اور دینی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ حفظہم اللہ کے شکرگذار ہیں اور انہیں اس کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter