روس میں آج سے اسلامی بینکنگ کا آغاز

1 ستمبر, 2023

ماسكو/ ايجنسى

روس نے تاریخ میں پہلی بار اسلامی بینکنگ کے آغاز کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق روس میں اسلامی بینکنگ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ پائلٹ پروگرام کے تحت روس میں اسلامی بینکاری کا دورانیہ فی الحال 2 سال ہو گا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ روس میں قانون سازی کے ذریعے باضابطہ طور پر اسلامک بینکنگ کے آغاز کی توثیق کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہو گا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی ممالک میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔

روس کی جانب سے ابتدائی طور پر اسلامی بینکنگ کو تاتارستان، باشکور توستان، چیچنیا اور داغستان میں نافذ کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ کے قریب مسلمان موجود ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter