مکہ مکرمہ : کنگ عبد العزیز بین الأقوامی مسابقہ قرآن اختتام پذیر، پوزیشن حاصل کرنے والے حفاظ کرام پر انعامات کی بارش
رپورٹ: ابو حماد عطاء الرحمن المدنی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ کی جانب سے مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبد العزیز نے بروزبدھ 6ستمبر 2023ء نماز مغرب کے بعد 43ویں کنگ عبد العزیز عالمی مقابلہ برائے حفظ، تلاوت اور قرآن پاک کی تفسیر کے کامیاب شرکاء کو حرم مکی میں عالیشان تقریب منعقد کرکے اعزاز و اکرام سے نوازا۔ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے وزیر اور مقابلے کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ کی جانب سے اس مقابلے کی مسلسل حمایت و تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات کی ترویج کے لئے یہ کاوش مملکت کی سعی کا مظہر ہے۔
وزیر شؤون اسلامیہ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ کے مطابق یہ مقابلہ دنیا بھر کے مسلم نوجوانوں کو نہ صرف قرآن حفظ کرنے کی ترغیب بلکہ قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والی نسل کی پرورش میں بھی اہم رول ادا کرتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1399ہجری سال میں ان مقابلوں کے آغاز کے بعد اب تک رواں برس سب سے زیادہ ممالک نے شرکت کی ہے۔
43 ویں کنگ عبد العزیز عالمی مقابلہ براۓ حفظ، تلاوت اور قرآن پاک کی تفسیر کے منعقدہ اس یونٹ میں 117 ممالک سے 166 شرکاء نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں کی مجموعی انعامی رقم 40 لاکھ ریال تھی ۔ ابتدائی اور آخری مقابلہ کے کوالیفائر میں ای ججنگ کا استعمال کیا گیا تھا۔
مقابلے کا نتیجہ اس طرح رہا :
پہلا زمرہ میں پہلی پوزیشن لانے والا: سعودی ناگرک ایوب بن عبد العزیز الوہیبی، اسے 500000 ریال بطور انعام دیا گیا۔
سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والا: جزائر کے سعد بن سعدی سالم، اسے 450000 ریال بطور انعام دیا گیا۔
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا: چاڈ کے ابوالحسن حسن اسے 400000 ریال بطورِ انعام ملا۔
دوسرا زمرہ میں مملکت سعودی عرب کے عمار بن سالم الشہری نے پہلا مقام حاصل کیا اور 300000 ریال کی رقم حاصل کی۔
دوسرا نمبر بحرین کے محمد بن عدنان العمری نے حاصل کیا اور 275000 ریال کی رقم حاصل کی۔
تیسری پوزیشن سوریہ سے تعلق رکھنے والاعبد العزیز بن مالک اطلی نے حاصل کی اور انہیں 250000 ریال کی رقم ملی۔
تیسرا زمرہ میں پہلا نمبر صومالیہ سے تعلق رکھنے والے محمد بن ابراہیم محمد نے حاصل کیا اور اسے 200000 کی رقم بطور انعام ملی۔ دوسری پوزیشن سویڈن کے شعیب بن محمد حسن نے حاصل کی اور اسے 190000 دی گئی۔ تیسرا نمبر حاصل کرنے والے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے فیصل احمد کو 180000 ریال کی رقم دی گئی۔ اور چوتھے نمبر پر فائز انڈونیشیا کے محمد موفید العزہ کو 170000 ریال کا انعام دیاگیا۔ اور پانچویں نمبر پر لیبیا سے تعلق رکھنے والے سراج الدین معمر کینیڈین کو 160000 کی رقم دی گئی۔
چوتھی کٹیگری میں پہلی پوزیشن سینیگال کے محمد غای نے حاصل کی اور اسے 150000 ریال کی رقم دی گئی۔ دوسری پوزیشن لیبیا حاتم عبد الحمید فلاح نے حاصل کی اور اسے 140000 رقم ملی۔ تیسری پوزیشن یوگنڈا سے یاسین عبد الرحمن نے حاصل کی اور اسے 130000 ریال کی رقم ملی۔ چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش کے مشفق الرحمن فائز ہوۓ اور اسے 120000 ریال دی گئی۔ پانچویں نمبر پر صومالیہ کے عب القادر یوسف محمد تھے اور اس نے 110000 کی رقم وصول کی۔
پانچویں زمرہ میں پہلی پوزیشن ری یونین سے تعلق رکھنے والا الیاس عبدو نے حاصل کی اور اسے 65000 ریال کی رقم ملی۔ دوسری پوزیشن ہندوستان سے ابراہیم شہبندری نے حاصل کی اور اسے 60000 ریال کی رقم ملی، تیسرا نمبر ہالینڈ سے مروان بن شلال نے حاصل کیا اور اسے 55000 ریال ملی، اور چوتھا مقام بوسنیا ہرسک سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ سنانوفیچ نے حاصل کیا اور اسے 50000 ریال کی رقم دی گئی، اور پانچویں نمبر پر فائز شمالی مقدونیہ سے تعلق رکھنے والے حسیب امر اللہ کو 45000 ریال بطورِ انعام دیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اسلامیہ شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی تعریف کی، انہیں مبارکبادی دی اور قرآن وسنت کی تعلیمات عمل کرنے کی رغبت دلائی اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی تلقین کی۔
ہم اس عظیم الشان مبارک مقابلے کے انعقاد پر شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر شؤون اسلامیہ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ کے نیک اعمال کو قبول فرماۓ اور مملکت سعودی عرب کو شر وفساد سے محفوظ رکھے۔
آپ کی راۓ