کولمبو/ ايجنسى
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اگلے میچز کولمبو میں ہوں گے، کولمبو میں آنے والے دنوں میں بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے باعث میچز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شیڈول ہیں۔
ایشیا کپ سپر فور کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دیکر کولمبو پہنچ گئی، جہاں سپر فور کے باقی میچز سمیت فائنل کھیلا جانا ہے، مگر کولمبو میں ہونے والی بارشیں میچز پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اگلے دس روز تک کولمبو شدید بارش کی زد میں رہے گا۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایک فتح کے ساتھ فائنل میں پہنچ جائے گا۔
بنگلادیش پہلا میچ ہار چکی ہے، بھارت اور سری لنکا نے بھی اگر کوئی میچ نہ کھیلا تو اگلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔ فائنل میں بھی بارش ہوئی اور میچ نہ ہوسکا تو مشترکہ ونر ٹرافی کے حقدار ہوں گے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کولمبو میں ہونے والی تیز بارش کے باعث صرف انڈور پریکٹس تک محدود رہی۔ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے ایک روز قبل سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
آپ کی راۓ