مراکش میں تین ہزار سے زائد افراد جاں بحق’ زلزلے کی شدت 25 جوہری بموں کی طاقت کے برابر تھی، ماہرین

11 ستمبر, 2023

مراكش/ ايجنسى

ماہرین ارتعاش ارض کا کہنا ہے کہ مراکش میں آنے والے زلزلے کی شدت 25 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی۔

ماہرین نے شمالی افریقا، مشرق وسطیٰ سمیت مراکش کے دیگر پڑوسی ممالک پر اس طرح کے تباہ کن زلزلوں کے آنے کا امکان مسترد کیا ہے۔

مراکش میں جمعے کی رات آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 3 ہزار 97 افراد ہلاک جبکہ تقریباً ڈھائی ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اردن کی یونیورسٹی کے شعبہ زلزلہ اور قدرتی خطرات کے پروفیسر ڈاکٹر عید الطرازی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی طاقت 25 جوہری بموں کے برابر تھی۔

اس طرح کے زلزلوں کے آنے سے پہلے پیشگوئی کرنے کے امکان کے بارے میں الطرازی نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کے زلزلے عام طور پر غیر متوقع ہوتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter