ہندووں اور مسلمانوں کے مابین کشیدگی کے چلتے نیپال گنج میں کرفیو نافذ

3 اکتوبر, 2023

نیپال گنج / کئیر خبر
مقامی انتظامیہ نے سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے بگڑنے کے آثار کے چلتے نیپال گنج میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان کشیدگی کے آثار کے بعد نیپال گنج سب میٹروپولیٹن علاقے میں آج دوپہر 12:30 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ہندوؤں کا ایک گروپ آج نیپال گنج میں جمع ہوا اور بلا اجازت مظاہرہ کرنا شروع کیا۔ اومکار سنگھ، ہندو سماج اور شیوسینا نیپال کی جانب سے مشترکہ طور پر شروع کی گئی ریلی باگیشوری مندر سے شروع ہوئی اور بازار کا چکر لگایا۔ ریلی میں مسلم مخالف نعرے لگاے گئے اور متعدد گھروں سے پتھر اور اینٹ برسائی گئی پھر صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن ڈانگی کی قیادت میں بازار کے علاقے میں 500 سے زائد پولیس اہلکار متحرک ہو گئے ہیں۔ 100 سے زائد مسلح پولیس بھی تعینات ہیں۔
نیپال گنج میں ممکنہ کشیدگی کو مدنظر آج صبح ایک ہمدردی ریلی بھی نکالی گئی۔ سماجی ہم آہنگی اور مذہبی اتحاد کو برقرار رکھنے کے مقصد سے باگیشوری مندر کے مہنت چندر ناتھ یوگی، مسلم مذہب کے مذہبی رہنما مولانا عبدالجبار منظری، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عام لوگوں کی شرکت کے ساتھ پدیاترا نکالی گئی۔
ضلع انتظامیہ کے دفتر نے پیر کو ہی ایک فوری نوٹیفکیشن جاری کیا اور کہا تھا کہ عوام ایسی سرگرمیوںسے دور رہیں جس سے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچے، مذہبی منافرت پھیلے اور سوشل میڈیا پر بلاامتیاز ایک دوسرے کے خلاف نہ لکھیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انہوں نے متنبہ کیا کہ لوکل ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2028 اور مروجہ قوانین کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter