فقیہ الأمۃ علامۃ شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کا مملکت سعودی عرب کے بارے میں تأثر‎

7 اکتوبر, 2023
فقیہ الأمۃ علامۃ شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ” میں اس بات پر اللہ تعالیٰ اور آپ کو بھی گواہ بناکر کہتا ہوں: کہ آج کے دور میں اس روۓ زمین پر سعودی عرب جیسا کوئی ملک نہیں پایا جاتا ہے جو اللہ کے قانون کو لاگو کرتاہو۔  یہ ملک اسلامی قانون کے مطابق چلایا جاتا ہے، یہاں کی عدالتوں میں صرف شریعت کی روشنی میں فیصلے کئے جاتے ہیں، روزے اپنی جگہ، حج اپنی جگہ، اور مساجد میں دروس اپنی جگہ۔۔۔ اگر ہم اپنے ملک کا جائزہ لیں تو یہاں قبروں پر کوئی قبہ نہیں، قبروں کا طواف نہیں، صوفیانہ بدعت کا رواج نہیں الا یہ کہ خفیہ طور پر کچھ لوگ بدعتوں میں پھنسے ہوں۔ کوئی بھی ملک یا معاشرہ گناہوں اور برائیوں سے پاک نہیں ہے پھر بھی اگر ہم اپنے ملک کا موازنہ دوسرے ملکوں سے کریں تو اس کےاور دیگر ممالک کے درمیان بہت بڑا فرق نظر آۓ گا۔ ہمارے قریب کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں شراب کی بوتلیں کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں، وہاں رمضان المبارک میں دن دھارے ریسٹورنٹس کھلے رہتے ہیں، بلا جھجھک لوگ جو چاہیں کھاتے پیتے رہتے ہیں حتی کہ وہاں کھلے عام طوائف خانے کھلے رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے مجھے بتلایا ہے کہ جب لوگ بعض ملکوں میں سیاحت کے لئے جاتے ہیں تو ایرپورٹ پر ہی نوجوان لڑکے اور لڑکیا پیش کئے جاتے ہیں اور آفر دیا جاتا ہے کہ آپ لڑکا پسند کریں گے یا لڑکی! العیاذ باللہ۔۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ملک اور حکومت کو دیکھیں اور یہاں کسی بھی طرح کی برائی پھیلانے کی کوشش نہ کریں، ہمیں اپنی حکومت کی حقیقت اور اس کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے اور یہاں ایسا کام نہ کیا جائے جس کے لئے حکمران کسی سبب سے معذور ہوں، کوئی شخص ملکی مفادات اور مصلحتوں سے بالکل آنکھ بند نہ کرلے گویا کہ حکومت کے پاس کوئی خیر ہی نہیں؟ یہ عادلانہ اور منصفانہ نظریہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتاہے: ”  يا أيها الذين آمنوا كونوا قوامين لله شهداء بالقسط ولا يجرمنكم شنآن قوم على أن لا تعدلوا إعدلوا هو أقرب للتقوى ”  اے ایمان والو! اللہ کے لئے علمبردار بنو، انصاف کے گواہ بنو، کسی قوم کی دشمنی تم کو ناانصافی کرنے پر امادہ نہ کردے، انصاف کرو یہ تقوی کے قریب تر ہے ".
ہم کسی ملک کا تعین یا وضاحت نہیں کرسکتے اور نہ کہہ سکتے ہیں کہ وہاں جاؤ اور دیکھو، لیکن اگر کوئی آدھے کان سے بھی سنتا ہو تو وہ جان سکتا ہے کہ اسلامی ممالک میں کیا ہورہا ہے تو وہ انکار کئے بغیر تسلیم کر لے گا کہ سعودی عرب – الحمد للہ- کچھ کمی اور کوتاہیوں کے باوجود دیگر مسلم ممالک سے بہتر ہے”.
وصایا و توجیہات ص: 169

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter