مقبوضہ فلسطین میں جنگ کے دوران 13 نیپالی زخمی؛ دو کی حالت نازک

8 اکتوبر, 2023

تل ابیب/ ایجنسی

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری دو دنوں سے جنگ کے دوران جہاں جان و مال کی بھاری تباہی کی خبریں سامنے ارہی ہیں وہیں اسرائیل کے اندر ایک فارم میں کام کر رہے 18 نیپالیوں میں سے 13 نیپالی راکٹ حملوں میں زخمی ہو گئے ہیں ۔

نیپالی وزارت خارجہ کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔

زیر زمین بنکروں میں چھپے نیپالیوں کی ایک بڑی تعداد نے ویڈیو میسجز کے ذریعے نیپالی حکومت سے فورا ان کی محفوظ وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب نیپالی حکومت نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ کے دوران نیپالیوں کو وہاں سے نکالنا ان کے لیے بہت مشکل عمل ہے بالخصوص اس وقت جب کہ سارے ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter