نیپال: اسرائیل میں نیپالیوں کی موت پر منگل کو ملک میں قومی سوگ کا اعلان

9 اکتوبر, 2023

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیپالی حکومت نے ہفتے کے روز حماس کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے حملے میں کم از کم دس نیپالی طلباء کی ہلاکت کے بعد منگل کو قومی سوگ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے یوم سوگ کے موقع پر نیپال کے قومی پرچم کو نصف جھکانے کا بھی فیصلہ کیا۔
حکومت کی ترجمان اور اطلاعات، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر محترمہ ریکھا شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کابینہ نے متاثرین کے خاندانوں کو دس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیپالی وزیر اعظم نے پیر کو کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا جس میں اسرائیل میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نیپالیوں کے انخلا کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter