کٹھمنڈو / کئیر خبر
نیپالی حکومت نے غزہ اسپتال پر گزشتہ کل اسرائیل کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ٥٠٠ سے زائد زخمیوں اور ڈاکٹرز کی موت ہوگئی تھی – نیپالی وزارت خارجہ نے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے –
حکومت نیپال کو کل غزہ کے ایک ہسپتال میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ہم ہسپتال، طبی عملے، مریضوں اور عام شہریوں کے خلاف اس حملے کی مذمت کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ہمیں شہریوں کے خلاف حملے پر شدید تشویش ہے۔ ہم ہر حال میں سویلین لوگوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم امن پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعہ کے پرامن اور بات چیت کے ذریعے حل پر زور دیتے ہیں۔
آپ کی راۓ