کٹھمنڈو / کئیر خبر
آج بروز جمعہ نیپالی سول سوسائٹی نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کٹھمنڈو میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر بابو رام بھٹرائی، سابق وزیر مسز ہشیلا یامی نے شرکت کی۔ ، انسانی حقوق کمیشن کی سابق ترجمان مسز موہنا انصاری؛ تنظیمیں اور دیگر سماجی کارکن احتجاج میں شریک تھے-
اس موقع پر ڈاکٹر بابو رام بھٹرائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا – اس لئے اسرائیل کو چاہیے کہ فورا جنگ بند کرے –
امام احمد بن حنبل اسلامک سنٹر کے صدر ڈاکٹر عبد المبین ثاقب نے کہا اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی پر آمادہ ہے اگر مغربی طاقتوں نے اسرائیل کو نہیں روکا تو پورے خطے میں جنگ پھیل جائے گی جو عالم انسانیت کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا-
آپ کی راۓ