اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پر انتونیو گوتریس نے پیغام میں کہا ہے کہ غزہ میں شہریوں کے لیے ناقابلِ تصور تباہی ہے، سب اپنی ذمے داریاں ادا کریں، تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی۔
سیکریٹری جنرل نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں زندگی بچانے والے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں کام کرنے والے عملے سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، غزہ میں ساتھیوں کی حفاظت سے متعلق سخت تشویش ہے۔
علاوہ ازیں مصر کی معروف درس گاہ جامعہ الازہر کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد طیب نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی جو معصوم فلسطینیوں کے دفاع میں ناکام رہے۔
آپ کی راۓ