کاٹھمانڈو/ کیئر خبر
چین نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کو 100 ملین روپے کا امدادی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شمالی پڑوسی نے امدادی پیکج کے پہلے مرحلے میں مذکورہ رقم کے برابر خیمے اور کمبل فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ نیپال میں چینی سفارتخانے کے مطابق امدادی سامان اگلے ایک دو روز میں پہنچ جائے گا۔
نیپال میں چین کے سفیر چن سونگ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اضافی امدادی سامان بھی راستے میں ہے۔
دوسری جانب امریکہ اور بھارت نے بھی نیپال میں زلزلہ پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نیپال ٹیلی کام کمپنی نے زلزلہ متاثرہ علاقے میں وائی فائی کال اور ایس ایم ایس فری کر دیا ہے
کاٹھمانڈو سے ججر کوٹ اور رکوم کے لیے فری میں بس چلائی جا رہی ہیں۔
خیال رہے جاجر کوٹ میں انے والے تباہ کن زلزلہ میں لگ بھگ 200 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور 400 سے زیادہ زخمی ہیں۔
آپ کی راۓ