ورلڈ کپ 2023: ممبئی میں لیا مانچسٹر کا ’بدلہ‘، محمد شامی نے انڈیا کو دلایا فائنل کا ٹکٹ

16 نومبر, 2023

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ خطاب سے صرف ایک جیت دور ہے۔ روہت شرما کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے مسلسل 10 واں میچ جیت کر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے بڑی شکست دی ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے کیویز کے خلاف 4 سال پرانی شکست کا حساب بھی برابر کر لیا۔ 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے مانچسٹر میں ہندوستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے سے روک دیا تھا۔

ہندوستان کی جانب سے دیے گئے 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 48.5 اوورز میں صرف 327 رنز ہی بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 134 رنز بنائے جبکہ کپتان کین ولیمسن 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع نے سب سے زیادہ 7 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ہندوستان نے وراٹ کوہلی کی 50ویں سنچری اور شریس ایئر کی مسلسل دوسری سنچری کی مدد سے 4 وکٹوں پر 397 رنز بنائے۔ شبھمن گل 80 رنز بناکر ناٹ آوٹ واپس لوٹے۔ کپتان روہت 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ کے ایل راہل نے 20 گیندوں میں ناٹ آوٹ 39 رنز بنائے۔

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter