لمبنی مدرسہ بورڈ کے وائس چیئرمین مولانا مشہود نیپالی کی پہل پر اوپن یونیورسٹی ہمہ جہت تعاون کے لیے تیار

21 نومبر, 2023

کرشنا نگر کپل وستو / کیئر خبر

لمبنی مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین مولانا مشہود خان نیپالی کی پہل پر نیپال اوپن یونیورسٹی کے ڈین مسٹر کھگیندر پرسائی کے ساتھ ماہر تعلیم ڈاکٹر ودیا ناتھ کوئرالہ، سابق ضلع تعلیمی ادھیکاری عبدالرؤف اور امیر اعظم اور دیگر افراد پر مشتمل ٹیم نے جامعہ سراج العلوم کے طلبہ اور کلیہ عائشہ صدیقہ کی طالبات کو اوپن یونیورسٹی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
کلیہ عائشہ صدیقہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مشہود خان نیپالی نے کہا کہ لمبنی مدرسہ مینجمنٹ کمیٹی دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کے امتزاج کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اوپن یونیورسٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اوپن یونیورسٹی کے ڈین کھگیندر پرسائی نے کہا کہ مدرسہ میں 12ویں جماعت (عالم) پاس کرنے والے طلباء اوپن یونیورسٹی میں گریجویٹ سطح پر اسلامک اسٹڈیز اور سوشیالوجی کی تعلیم حاصل کریں گے اور اس سے مدارس کے طلباء کے لیے سرکاری سروسز میں آسانی سے داخل ہونے کا راستہ ملے گا بلکہ دیگر راستے کھلیں گے؛ انہوں نے کہا وہ مدرسہ کے طلباء کے ساتھ ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بیچلر کورس میں داخلہ کی تاریخیں منسر ١١ گتے تک بڑھادی ہیں- عالم کی ڈگری لینے والے طلبہ آن لائن فارم بھر کر ایک ہزار روپے کی داخلہ فیس جمع کر کے کورس میں شامل ہوسکتے ہیں-

پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایوان نمائندگان کے رکن سراج احمد فاروقی نے کہا کہ صوبہ لمبنی مدرسہ بورڈ کے نائب صدر مولانا مشہود کا یہ اقدام قابل تعریف ہے اور ایوان میں مسلم کمیونٹی اور مدرسہ کی تعلیم کک لیکر میں مستقل بحث کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو بھی ملک کے ہر شعبے میں تعلیمی اصلاحات کرکے آگے آنا چاہیے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئیر خبر کے چیف ایڈیٹر مولانا عبدالصبور ندوی نے مدرسہ بورڈ کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کی تعلیم کو جدید تعلیم سے جوڑنے کا مولانا مشہود کا اقدام ناقابل فراموش رہے گا؛ اور اوپن یونیورسٹی مدارس کے طلبہ کو مواقع فراہم کرے گا- انہوں نے اوپن یونیورسٹی سے اردو اور عربی ادب کی فیکلٹیز کھولنے نیز ایم اے کے کورسز شروع کرنے کی درخواست بھی کی – مولانا عبدالرشید مدنی نے طلبہ کے ساتھ بات چیت کے پروگرام کی سہولت بھی فراہم کی۔ پروگرام میں یونیورسٹی کے ڈین کھگیندر پرسائی، ماہر تعلیم ڈاکٹر ودیا ناتھ کوئرالہ، رکن پارلیمان سراج فاروقی، جاوید عالم خان، مولانا عبدالصبور ندوی کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

پروگرام میں ڈاکٹر شہاب الدین مدنی، برجیش کمار گپتا، حیدر علی، جنگ بہادر، ندیم ادریسی، مولانا عبدالنور سراجی، فرحان نور ؛ مولانا خالد رشید، اشرف خان، مولانا وصی اللہ مدنی اور دیگر اساتذہ اور طلبہ کی شرکت رہی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter