بچوں کا عالمی دن اور غزہ کے لہولہان بچے‎

ابوحماد عطاء الرحمن المدنی / المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو۔

21 نومبر, 2023
 مختلف ذرائع ابلاغ  کیمطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 1800 بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے اکثریت کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں بچوں کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔
20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد بچوں کے حقوق، تحفظ، تعلیم، صحت اور ان کی خوشیوں سے متعلق عالمی اقدامات پر بات کی جاتی ہے۔
لیکن رواں سال بچوں کا عالمی دن ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بچے بھی محفوظ نہ رہ سکے اور 2.3 ملین کی غزہ کی آبادی کی نصف تعداد رکھنے والے ہزاروں بچے اب تک موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس دوران اسرائیل نے نہ صرف رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا بلکہ عالمی جنگی قوانین کے تحت دوران جنگ محفوظ قرار دیے جانے والے اسپتالوں پر بھی بم برسائے جس سے قبل از وقت پیدا ہونے والے  متعدبچے بھی جان سے چلے گئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں اب تک اسرائیلی بربریت سے 5500 بچے شہید ہوچکے ہیں اور اسرائیلی فوج کے ظلم سے ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جان سے جارہا ہے۔
اس کے علاوہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 1800 بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے اکثریت کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے جب کہ اسرائیلی حملوں میں 9 ہزار کے قریب بچے زخمی بھی ہوئے ہیں اور متعدد بچوں کو زندگی بھر کی معذوری کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
واضح رہےکہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک شہیدوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار ہوگئی ہے۔
بچوں کا عالمی دن صرف رسمی طورپر منایا جاتا ہے حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ابو حماد عطاء الرحمن المدنی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter