دعوت دین؛ ایک اہم فریضہ

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی/ المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

2 دسمبر, 2023

تمام انبیاے کرام کو دعوت الی اللہ کا حکم دیا گیا ۔نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی یہ حکم ملا، ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

” یٰٓاَیُّھَا النَّبِیُّ اِنَّآ اَرْسَلْنٰکَ شَاھِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا وَّ دَاعِیًا اِلَی اللّٰہِ بِاِذْنِہٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا”. اے نبیؐ! ہم نے تمھیں بھیجا ہے گواہ بناکر، بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بناکر، اللہ کی اجازت سے اس کی طرف دعوت دینے والا بنا کر اور روشن چراغ بنا کر۔

اس کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے ہر فرد کو اس ذمہ داری کا مکلف ٹھیرایا گیا، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

"کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ”.اب دنیا میں وہ بہترین گروہ تم ہو جسے انسانوں کی ہدایت و اصلاح کے لیے میدان میں لایا گیا ہے ۔ تم نیکی کا حکم دیتے ہو، بدی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔

اس آیت سے پتا چلتا ہے کہ امت مسلمہ امر بالمعروف نہی عن المنکر کی بنیاد پر ہی خیر امت ہے ۔اور ہر مسلمان دعوت الی اللہ کے فریضے کو انجام دینے کے لیے ذمہ دار بنایا گیاہے۔یہ صرف چند مخصوص، تنظیموں ،اداروں اور علما کا کام نہیں بلکہ امت مسلمہ سے وابستہ ہر فرد کا کام ہے، جیساکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

"قُلْ ھٰذِہٖ سَبِیْلِیْٓ اَدْعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ قف عَلٰی بَصِیْرَۃٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْ ط وَسُبْحٰنَ اللّٰہِ وَ مَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ”. تم ان سے صاف کہہ دو کہ ’’میراراستہ تو یہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، میں خودبھی پوری روشنی میں اپنا راستہ دیکھ رہا ہوںاور میرے ساتھی بھی، اور اللہ پاک ہے اور شرک کرنے والوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں‘‘۔

آج دعوت الی اللہ کی اہمیت اور افادیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے کیوںکہ مشرق و مغرب میں متلاشیانِ حق حقیقی راہ اختیار کر نے کے لیے ترستے رہتے ہیں، لیکن ان تک یہ پیغام حق پہچانے والا کوئی نہیں ہے۔مسلمانوں نے دعوت الی اللہ کے فریضے کے ساتھ بے حدغفلت برتی ہے، اب وہ وقت آگیاہے کہ تمام مسلمان اس کا رخیر کی انجام دہی میں تن من دھن سے لگ جائیں۔

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter