غزہ/ايجنسى
غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت کے باعث غذائی بحران سنگین ہونے لگا، غزہ کے بیشتر حصوں میں امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔
عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ غزہ میں 36 فیصد گھرانے شدید بھوک کا شکار ہیں۔
غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 133 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بیت لاحیہ میں خلیفہ اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی اور اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
اسرائیل نے جھڑپوں میں 2 افسران سمیت مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں امداد نہ جانے دی تو اسرائیل جانے والے کوئی بھی جہاز ہمارا نشانہ ہو سکتا ہے۔
آپ کی راۓ