دوحہ/ کیئر خبر
بتاریخ 9 دسمبر 2023 بروز سنیچر بعد نمازِ عشاء دوحہ کے کومیلا ہوٹل میں مجلہ ماہنامہ قلم بزبان نیپالی کی تقریب رسم اجراء کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت ملک نیپال سے قطر تشریف لائے ہوئے بزرگ عالم دین وطبیب ڈاکٹر سعید احمد اثری مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات جھنڈا نگر نیپال نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض سرپرست مجلہ مولانا افضال احمد شمیم سلفی نے انجام دیئے۔
مجلس کا آغاز مجلہ کے رکن اور مرکز قطر الثقافی (الفنار) کے داعی و مترجم حافظ و مولانا شمس الدین مدنی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔
بعد ازاں باضابطہ پروگرام کا آغاز ہوا، سب سے پہلے سرپرست مجلہ مولانا افضال احمد شمیم سلفی نے مختصر استقبالیہ کلمات پیش کیا، اس کے بعد مولانا اشفاق احمد مدنی داعیہ و مترجم مرکز قطر الثقافی (الفنار)، مولانا محمد شریف تیمی مدیر مسؤول مجلہ ماہنامہ قلم نیپالی، مولانا عبد الحئی مدنی بھنگہیا، مولانا صفی اللہ انصاری، مترجم وزارۃ داخلیہ قطر و مدیر مجلہ ماہنامہ القلم اردو، مولانا شمس الدین مدنی داعیہ و مترجم مرکز قطر الثقافی (الفنار)، مولانا محمد قاسم راعین مدیر ھفت روزہ صدائے عام اردو، مولانا عبد الواحد اثر انصاری معاون مدیر مجلہ ماہنامہ القلم اردو نے علی الترتیب اپنے گرانقدر تاثرات نوازا،
اخیر میں صدر مجلس جناب ڈاکٹر سعید احمد اثری مہتمم جامعہ خدیجۃ الکبری للبنات جھنڈا نگر نیپال نے مختصر صدارتی کلمات کے بعد ناظم پروگرام نے تمام شرکائے مجلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔
پروگرام میں مذکورہ بالا علمائے کرام کے علاوہ مولانا حقیق اللہ فیضی، مولانا محمد ہارون فیضی نائب مدیر مجلہ ماہنامہ قلم نیپالی، مولانا تبارک حسین سلفی، مولانا انعام اللہ سلفی مترجم وزارۃ داخلیہ قطر ، مولانا مجیب الرحمن سنابلی، مولانا عبد الحئی عالیاوی، مولانا محمد حسین فیضی، حافظ محی الدین سنابلی، مولانا محمد احتشام فیضی، ماسٹر محمد قاسم اور انجینئر حسان نور نے شرکت فرمائی۔
آپ کی راۓ