سال 2024ء میں دنيا بهر سے 1000 شخص خادم الحرمین الشریفین کی ضیافت میں مناسک عمرہ ادا کریں گے
ابوحماد عطاء الرحمن المدنی المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو
رواں سال 2024ء کے دوران 1000 شخص خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں مناسک عمرہ ادا کریں گے۔
اس موقع پر اسلامی امور و دعوت و دعوت ارشاد کے وزیر عزت مآب جناب شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ حفظہ اللہ نے کہا کہ یہ فراخدلانہ حکم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اس سال 2024 عیسوی کے دوران دنیا بھر کے تمام ممالک سے 1000 عازمین عمرہ کی میزبانی کرنے کے لئے صادر ہوا ہے، اور یہ پروگرام وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے ذریعہ نافذ کیاجاۓگا۔
اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے کہا کہ یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کےتئیں ہمارے حکمران کے عظیم خیال کی تصدیق کرتا ہے،اور دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرتا ہے ، اور اسلامی کام کے مختلف شعبوں میں کارکنوں کے ساتھ نتیجہ خیز مواصلت کو اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس پروگرام میں دنیا بھر کی 1000 ممتاز اسلامی شخصیات کی میزبانی کی جائے گی، جن میں علماء، مشائخ اورعالم اسلام کی بااثر شخصیات، اور یونیورسٹی اور کالجوں کے پروفیسر شامل ہیں، جو مسجد نبوی کی زیارت اوراس میں نماز ادا کریں گے۔
انہوں نے وزارت کی طرف سے مختلف شعبوں میں ملنے والی زبردست اور مسلسل تعاون و حمایت کو سراہا جو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دین اسلام کی اقدار اور اصولوں کو پھیلانے اور نفرت، جنون اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے اس کے مشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین اور ان کے امانت دار ولی عہد کو ان عظیم خدمات کے بدلے بہترین اجر سے نوازے جو انہوں نے اسلام کے لیے فراہم کی ہیں اور کر رہے ہیں۔ اور اس ملک میں سلامتی اور خوشحالی کی نعمت کو دوام بخشے، اور عمرہ کرنے والوں کو ان سے قبول فرماۓ، اور انہیں ان کے ملک میں صحیح سلامت واپس لوٹاۓ۔
ابوحماد عطاء الرحمن المدنی
المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو
آپ کی راۓ