خادم الحرمین الشریفین کی ضیافت میں ایک ہزار افراد کو عمرہ کی سعادت نصیب

قمر الدین ریاضی، معتمد تعلیمات۔ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال

5 جنوری, 2024
مملکت سعودی عرب کا طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ ہمیشہ مسلمانان عالم پر خیرکی بارشیں کرتا رہتا ہے، کبھی ان کے لئے مالی تعاون پیش کرکے ان کی مصیبتوں میں برابر کا  شریک رہتا ہے، تو کبھی قوم وملت کے حساس مسائل کے حلول پیش کرنے میں سبقت لے جاتاہے، تو کبھی دین اسلام کے صاف وشفات عقیدہ کی ترویج ونشرو اشاعت میں خاص کردار ادا کرتاہے، تو کبھی اپنے خزانہ خاص سے قرآن کریم کے بیشمار نسخے چھپوا کر دنیا کے گوشے گوشے میں مفت تقسیم کرواتاہے، حجاج کرام اور معتمرین کی خدمت میں حکومت اپنے خزانے کے دہانے کھول  دیتی ہے، چاہے انتظام وانصرام کا معاملہ یا حرمین شریفین کی توسیعات و تزیین  کا معاملہ ان تمام امور میں سعودی حکومت بے دریغ مال خرچ کرتی ہے۔
ابھی حال ہی میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کا خاص فرمان صادر ہواکہ دنیا کے مختلف ممالک سے ایک ہزار اشخاص کو حکومت کے خرچے پر عمر ہ کروایا جائے اور اس کی ذمہ داری وہاں کے اسلامی وزات کو سونپی گئی، اسی طرح سے تمام مسلمانان عالم بخوبی جانتے ہیں کہ یہ حکومت اپنے خزانہ خاص سے ہزاروں مسلمانوں کو مناسک حج کی ادائیگی مکمل فری کرواتی ہے۔
بار الہ اس حکومت کے خدمات جلیلہ کو شرف قبولیت نوازے، اور حاسدین کے شرسے  محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter