آل نیپال حفظ قرآن کریم انعامی مقابلہ

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی/ المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

5 جنوری, 2024

جیسے ہی یہ خبر منظر عام پر آئی کہ مسلم آیوگ نیپال اور سعودی سفارت خانہ کاٹھمنڈو کی زیر نگرانی آل نیپال حفظ قرآن پاک کا انعامی مقابلہ 10-11 فروری 2024ء کو نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں منقعد ہونے والا ہے، وطن عزیز کے کونے کونے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس تعلق سے ابھی تک مجھ سے بہت سارے احباب اور طلباء استفسار کر چکے ہیں۔

یہ بات یاد رہے کہ قرآنی مسابقہ کا انعقاد در اصل مملکت سعودی عرب کی کتاب الہی سے محبت اور اہتمام کا واضح ثبوت ہے، قرآن پاک کی خدمت مملکت سعودی عرب کی پہچان ہے۔

اس حقیقت کا اعتراف ہر کسی کو ہے کہ مملکت سعودی عرب جہاں حرمین شریفین کی خدمت اور حجاج اور معتمرین کی خدمت کو ایک فریضہ سمجھتی ہے، وہاں قرآن پاک کی خدمت میں بھی اپنا کردار بہترین انداز میں انجام دیتی ہے ۔ آج ہم اگر مملکت سعودی عرب کی قرآن پاک کی خدمت پر نظر ڈالیں تو یہ حقیقت ہے کہ مملکت سعودی عرب کا دستور قرآن پاک ہے ۔ آج مملکت سعودی عرب میں قرآن پاک کے خصوصی ٹی وی چینلز ہیں جن میں دنیا کے بہترین قراءکی تلاوت نشرکی جاتی ہے اور طباعت قرآن کے لئے خصوصی طور پر پرنٹنگ پریس موجود ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کی طباعت جدید اصولوں پر کی جاتی ہے اور دنیا بھر کی زبانوں میں قرآن پاک کی طباعت شامل ہے ۔ اسی طرح مملکت سعودی عرب کی مختلف جامعات میں قرآن پاک کے خصوصی چیئرز قائم ہیں اور سعودی عرب کی حکومت ان کی مالی مدد کرتی ہے۔ مملکت سعودی عرب کے دیہاتوں اور شہروں کی ہر مسجد میں حلقات تحفیظ القرآن قائم ہیں، مملکت کے بانی شاہ عبد العزیز سے لیکر آج تک حفظ قرآن کے لئے نہ صرف مملکت سعودی عرب نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں اس نیک کام میں تندہی سے کوشاں ہے۔

مسابقہ کی تفصیل اس طرح ہے:

مسابقہ میں ناموں کا اندراج مسلم آیوگ کی طرف سے تیار شدہ گوگل فارم کے ذریعے سے ہوگا۔

عصری و اسلامی مدارس کے طلباء وطالبات مسابقہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ طلباء تمام زمروں میں شرکت کے مجاز ہوں گے جبکہ طالبات صرف چوتھے زمرے ہی میں شرکت کی مجاز ہوں گی۔

ہر زمرے میں عمر کی تحدید کی گئی ہے، اس کی پابندی لازمی ہوگی، اور اس کے لئے سرکاری دستاویز پیش کرنا لازم ہوگا۔

امیدوار کے لئے لازم ہے کہ وہ نیپالی قومیت کا ہو۔ امیدوار کو صرف کسی ایک ہی زمرہ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ متسابق کے لئے لازمی ہے کہ وہ کسی انٹرنیشنل مسابقہ میں شرکت کرکے پوزیشن حاصل نہ کی ہو۔

مسابقہ کے نتائج و تقسیم انعامات کا پروگرام بعد میں منعقد ہوگا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حکم صاحبان کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا۔ گوگل فارم کے ذریعے نام اندراج کروانے کی آخری تاریخ 24جنوری 2024ء ہے۔

*انعامات*

پہلا زمرہ: قرآن کریم مکمل:

مشارک کی عمر ۱۵- ۲۵۔ مطلوبہ عدد: ۵۰

پہلا انعام: 2666 امریکی ڈالر۔

دوسرا انعام: ۱۳۳۳ امریکی ڈالر۔

تیسرا انعام: ۷۰۰ امریکی ڈالر۔

دوسرا زمرہ: بیس پارے ۔

مشارک کی عمر : ۱۲ – ۲۰ مطلوبہ عدد: ۵۰

پہلا انعام: ۱٦٠٠ امریکی ڈالر۔

دوسرا انعام: ۸۰۰ امریکی ڈالر۔

تیسرا انعام: ۷۰۰ امریکی ڈالر۔

تیسرا زمرہ: دس پارے

مشارک کی عمر: ۱۲- ۱۵

مطلوبہ عدد: ۵۰

پہلا انعام: ٦٥٠ امریکی ڈالر۔

دوسرا انعام : ٥٠٠ امریکی ڈالر۔

تيسرا انعام: ٤٠٠ امریکی ڈالر۔

چوتھا زمرہ۔ انتیسواں اور تیسواں پارے۔

مطلوبہ عدد: ۱۰۰ طلبہ اور ۱۰۰ طالبات۔

مشارک کی عمر: ۱۰- ۱۵

پہلا انعام: براۓ طلبہ : ۵۰۰ امریکی ڈالر۔

دوسرا انعام: ٤٠٠ امریکی ڈالر۔

تيسرا انعام : ٣٥٠ امریکی ڈالر۔

براۓ طالبات:

پہلا انعام: ۱۲۰۰ امریکی ڈالر۔

دوسرا انعام: ۱۰۰۰ امریکی ڈالر۔

تیسرا انعام: ۸۰۰ امریکی ڈالر۔

چوتھا انعام: ۵۰۰ امریکی ڈالر۔

پانچواں انعام: ۳۰۰ امریکی ڈالر۔

انعامات کے حساب سے ملک نیپال کی تاریخ میں یہ حفظ قرآن پاک منفرد اور پہلا مسابقہ ہے جس سے مملکت سعودی عرب کی سخاوت وفیاضی ظاہر ہوتی ہے اوراس کی قرآن پاک سے بے پناہ محبت، اہمتام اور خدمت واضح طور پر عیاں ہے۔

ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہما اللہ کی عمر میں خیروبرکت اور صحت و تندرستی کی دعا کرتے ہیں ، اور معالی وزیر برائے اسلامی امور و دعوت ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ کا بھی ہم شکر گزار ہیں کہ ان کی خاص توجہ، دلچسپی اور جدو جہد سے یہ مسابقہ نیپال میں منعقد ہو نے جا رہا ہے۔

اللہ مسابقہ کو ہر ناحیت سے کامیاب بناۓ آمین۔

ابوحماد المرکز الاسلامی کاٹھمنڈو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter