آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے: سعودی وزارتِ خارجہ

7 فروری, 2024

رياض/ ايجنسى

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی انتظامیہ کو اپنے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے کہ جب تک ایک آزاد  فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی اس وقت تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔

بیان میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند اور اسرائیلی قابض افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، سعودی وزارتِ خارجہ نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter