غزہ/ ايجنسى
غزہ میں اسرائیلی بربریت کے بعد فلسطینیوں کی ہجرت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بسانے کی تیاریاں ہورہی ہیں جہاں مصر نے صحرا میں اونچی دیواروں والے جیل نما علاقے کی تعمیر شروع کردی ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق بڑے پیمانے پر انخلاء کے بعد فلسطینیوں کو صحرائے سینا میں بسایا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنوبی غزہ میں مزید پُرتشدد کارروائیوں سے بڑے پیمانے پر انخلاء کا خدشہ ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ اور رفح میں بمباری جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 28 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
آپ کی راۓ