اقوام متحدہ/ ايجنسى
غزہ جنگ پر بین الاقوامی خاموشی پر سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ نے لہجہ سخت کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر فیصل بن فرحان نے پیر کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اجلاس کے آغاز پر غزہ جنگ پر خاموشی اختیار کرنے پر عالمی برادری پر سخت تنقید کی۔
جنیوا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کن حقوق کی بات کر رہے ہیں، غزہ ملبے کے نیچے ہے؟ عالمی برادری کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟
سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں اور لوگ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کا شکار ہو رہے ہیں؟
سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 30 ہزار افراد کی موت، 20 لاکھ سے زائد افراد کی فاقہ کشی، سیکیورٹی، پانی، بجلی اور ادویات کی عدم دستیابی کے باوجود سلامتی کونسل اب بھی بغیر کسی نتیجے کے اجلاس ختم کر رہی ہے۔
آپ کی راۓ