غریبوں کے مسیحا مختار انصاری کو زہر دیکر جیل میں مار دیا گیا؛ غازی پور میں سپرد خاک

30 مارچ, 2024

غازی پور: غریبوں کے مسیح مختار انصاری کو محمدآبادکے کالی باغ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ قبرستان کے قریب پچاس ہزار لوگ جمع تھے۔ بھیڑ کے ایک حصے کے ذریعہ نعرے بھی کی گئی، جس کے بعد پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا۔ جب لوگ نہیں مانے تو ڈرون کے ذریعے ان کی نگرانی اور شناخت شروع کردی گئی۔خیال رہے کہ سیاستدان مختار انصاری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مختار کی حرکت قلب بند ہوگئی تھی، جس کے باعث ان کی موت ہوگئی۔

باندہ جیل میں مختار انصاری کے انتقال کے بعد سے اتر پردیش میں سیاسی ہلچل ہے۔ جہاں ایک طرف اپوزیشن جماعتوں نے اسے قتل قرار دیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے وہیں دوسری جانب مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے بھی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ بیٹے عمر انصاری کا کہنا ہے کہ انکے والد مختار انصاری کی موت قدرتی نہیں ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انہیں قتل کیاگیاہے۔ اس لیے مختار انصاری کی لاش کا پوسٹ مارٹم ایمس کے ڈاکٹروں کو کرنا چاہیے۔

عمر انصاری نے پوسٹ مارٹم سے پہلے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا اور نماز پڑھ کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں باندہ کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے انہوں نے ڈی ایم کو ایک خط لکھ کر ایمس کے ڈاکٹروں سے پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عمر انصاری نے کہا کہ انہیں لگتاہے کہ مختار انصار ی کے قتل کی سازش رچی گئی ہے اور انہیں سلو پوائزن دیا گیاہے۔ عمر انصاری کے پوسٹ مارٹم رپورٹ پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ بھی تشویش کا شکار تھی۔ لیکن 2.20 بجے جب عمر انصاری نماز ادا کرنے کے بعد آئے اور دستخط کیے تو پوسٹ مارٹم شروع ہوا۔

دریں اثنا، باندہ کے ڈی ایم درگا شکتی ناگپال نے مختار انصاری کی موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ کی جج گریما سنگھ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات کریں گی اور جانچ رپورٹ سی جے ایم باندہ کو ایک ماہ کے اندر پیش کریں گی۔ تاہم اس دوران مختار انصاری کی موت پر ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کی جانب سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

مختار انصاری کی لاش کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان غازی پور میں ان کے آبائی گاؤں محمد آباد لایا گیا تھا۔ آج ان کی میت کو سبھی رسومات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد اور رشتہ دار بھی موجود تھے۔

تصویر بشکریہ : فکروخبر

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter