مصر: لڑکی نے گردہ عطیہ کیا لیکن منگیتر نے شادی کسی اور سے کر لی

2 مئی, 2024
قاهرة/ ايجنسى
مصر میں ایک لڑکی کی  قربانی رائیگاں چلی گئی جب منگیتر کی جان بچانے کے لیے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا لیکن اس نے کسی اور لڑکی سے شادی کر لی۔
المرصد نیوز کے مطابق مصری دوشیزہ ’ریم‘ نے خود پر گزرنے والے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منگنی چچا زاد نبیل سے ہوئی تھی۔
ریم کا کہنا تھا کہ ’ہم دونوں کا بچپن ایک ساتھ گزرا تھا اس لیے قربت کو دیکھتے ہوئے گھروالوں نے منگنی کر دی تھی۔‘
’ بعد ازاں معلوم ہوا کہ منگیتر نشے کا عادی ہے اور اس نے ملازمت چھوڑ دی ہے۔ اس کا علاج کرایا اور اسے نشے کی عادت سے چھٹکارہ مل گیا۔‘
ریم نے مزید بتایا ’نبیل نے صحت یابی کے بعد دوبارہ ملازمت شروع کردی تھی۔ سات ماہ بعد ایک دن اچانک وہ بے ہوش ہو گیا، ہسپتال لے جانے پر معلوم ہوا کہ اس کا ایک گردہ مکمل ختم ہو چکا ہے جبکہ دوسرا بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔‘
منگیتر کو تکلیف میں دیکھتے ہوئے ریم نے اپنا ایک گردہ اسے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تمام ٹیسٹ مکمل ہونے پر کامیاب آپریشن ہوا۔ منگیتر تیزی سے صحتیاب ہونے لگا مگر دوسری جانب ریم کی صحت بگڑتی چلی گئی اور اسے ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
ریم ہسپتال میں تھی اور اس بات سے لاعلم تھی کہ اس کا منگیتر کیا کر رہا ہے۔ ایک دن اس کی سہیلی اس سے ملنے ہسپتال آئی تو انکشاف کیا کہ اس کے منگیتر نے پڑوس کے فلیٹ میں رہنے والی لڑکی سے شادی کر لی ہے۔
ریم کو یہ سن کر بے حد تکلیف ہوئی، اس نے منگیتر کو ہسپتال بلایا تاکہ اس الزام کی تصدیق کرسکے۔ منگیتر نے ریم کے زور دینے پر کہا کہ اس نے صرف ’عارضی شادی‘ کی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter