چینی مرد و عورت کو انجکشن کے ذریعے سزائے موت

6 جون, 2024

بیجنگ / ایجنسی

چینی لڑکے اور اس کی گرل فرینڈ کو اپنے دو بچوں کو 15ویں منزل سے پھینکنے کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ بو اور چینگچن کو 2020ء میں کیے گئے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

 ملزم ژانگ کو اپنی دو سالہ بیٹی اور ایک سالہ بیٹے کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جبکہ اس کی دوست کو بچوں کو قتل کرنے پر اکسانے پر سزا سنائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق ملزمہ نے ژانگ بو کو بچوں کو ان کے مستقبل میں رکاوٹ سمجھنے پر قتل کرنے پر اکسایا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں مجرموں کو قانونی طریقے سے انجکشن کے ذریعے سزائے موت دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان دونوں کو 2021ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter