نیپال نے 11 ملکوں بشمول امریکہ برطانیہ سعودی عرب سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا

7 جون, 2024

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیپالی حکومت نے بھارت اور امریکا سمیت 11 ممالک کے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

جمعرات کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں ہندوستان، امریکہ، برطانیہ، قطر، سعودی عرب، جنوبی کوریا، ملائیشیا، اسپین، پرتگال، ڈنمارک اور اسرائیل سے نیپالی سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان سفیروں کی تقرری نیپالی کانگریس-سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) کی مخلوط حکومت کے دوران کی گئی تھی۔ ڈاکٹر شنکر شرما ہندوستان میں، سریدھر کھتری امریکہ میں، اور گیان چندر اچاریہ برطانیہ میں سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter