سال رواں 1445ہجری كا حج سیزن ہرناحیے سے کامیاب؛ سعودی عرب ہرطرح کے شکر و سپاس کا حقدار

ابو حماد عطاء الرحمن المدنی/ مرکز الفرقان الاسلامی جنکپور دھام

21 جون, 2024

سال رواں 14445ہجری حج کے سیزن کا ہرناحیت سے شاندار طریقے سے کامیاب ہونا اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حکومت سعودی عرب کی عظیم کوششوں کا بہترین ثبوت ہے ۔
ہم سعودی حکام کی جانب سے خانہ کعبہ کے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات میں ہرسال قابل ذکر ترقی دیکھتے ہیں۔ سعودی حکومت حج کو سہل بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنا رہی ہے۔ حجاج کرام کی حفاظت اورانہیں سہولت فراہم کرنا، خادم حرمین شریفین ، سعودی وزارت حج اور صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے حجاج کرام کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی قابل تحسین ہے۔
اس سال حج کے سیزن کی اس شاندار طریقے سے کامیابی ان عظیم کوششوں کا بہترین ثبوت ہے جو سعودی عرب اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کر رہا ہے۔ سعودی عرب ہر سال حجاج کرام کے لیے جدید ترین سہولیات کا انتظام کرتا ہے جس سے حجاج کے لیے فریضہ حج کی ادائی مزید سہل ہو رہی ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزارت حج و عمرہ، صدارت عامہ برائے اوامر حرمین وزارت اسلامی امور کی طرف سے حجاج کرام کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر ان کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اور مملکت سعودی عرب کی ترقی کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔
ابو حماد عطاء الرحمن المدنی
مرکز الفرقان الاسلامی جنکپور دھام

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter