کاٹھمانڈو/ کیئر خبر
نیپال کمیونسٹ پارٹی ایمالے کے مرکزی دفتر میں آج سابق وزیر اقبال احمد شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت اے مالے میں شمولیت اختیار کر لی۔ اے مالے کے قائد کے پی شرما اولی نے انہیں پارٹی میں شامل کیا اور ممبر شپ دلائی۔
اقبال احمد شاہ سماج وادی پارٹی ڈیموکریٹک کے نائب صدر تھے پارٹی چھوڑ کر اج ایمالے کی رکنیت حاصل کر لی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا عبد السلام ریاضی محمد افضل ٹلو و انکے دیگر ساتھیوں نے اے مالے کی رکنیت حاصل کی ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے کئی اہم ذمہ داران کے ساتھ انور شاہ بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سماجی و سیاسی شخصیات کے ذریعے اقبال احمد شاہ کو مبارکبادی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
آپ کی راۓ