نئى دهلى/ ايجنسى
ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر بارباڈوس سے دہلی واپس آنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اب سے کچھ ہی دیر پہلے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان روہت شرما، بلے باز ویراٹ کوہلی، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا، محمد سراج ،سوریہ کمار یادو اور رشبھ پنت اور کوچ راہول ڈریوڈ سمیت تمام 15 کھلاڑیوں نے پی ایم مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
پی ایم مودی سے ٹیم انڈیا کی ملاقات کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں عالمی چیمپئن ٹیم وزیر اعظم کے ساتھ جیت کا جشن مناتی نظرآرہی ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نے ہندوستانی کھلاڑیوں اور ساتھ ورلڈ کپ ٹرافی بھی پوزدیا۔
پی ایم ہاؤس میں کھلاڑیوں سے ملاقات کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں پی ایم مودی کھلاڑیوں سے انکے تجربے کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ فائنل میچ اور آخری اوور میں ان کا تجربہ کیسا رہا؟۔ اس دوران پی ایم مودی نے ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی اپنے ہاتھ میں لی ہے۔ دراصل وزیر اعظم مودی نے ہندوستانی ٹیم کو ناشتے پر مدعو کیا ہے۔
یادرہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آج صبح ہندوستان واپس پہنچ گئی۔ وطن واپسی کے دوران ٹیم انڈیا کے کھلاڑی سب سے پہلے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر ان سے ملنے پہنچے۔ پی ایم مودی نے ہندوستانی ٹیم کو ناشتے پر مدعو کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم جمعرات کو علی الصبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچی۔
وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد، ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں بی سی سی آئی نے نریمان پوائنٹ سے وانکھیڑے تک ایک کلومیٹر کی فتح پریڈ کا اہتمام کیا ہے۔ اس کے بعد جیتنے والی ٹیم کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔
آپ کی راۓ