سوریا ایئر لائنز کا طیارہ کٹھمنڈو ایئر پورٹ پر 19 مسافروں کے ساتھ گر کر تباہ

24 جولائی, 2024

کٹھمنڈو / کئیر خبر

کٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوریہ ایئر لائنز کا ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ بدھ کی صبح تقریباً 11 بجے ٹی آئی اے سے ٹیک آف کرنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

ٹی آئی اے حکام کے مطابق سوریا ایئر لائن کا طیارہ تریبھون ایئرپورٹ پر ٹیک آف کرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ کٹھمنڈو سے پوکھرا جانے والے طیارے میں عملے کے ارکان سمیت کل 19 افراد سوار تھے۔

ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی، جائے حادثہ سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ سکیورٹی اہلکار اور ہوائی اڈے کے فائر فائٹرز اس وقت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

سیکیورٹی اہلکار اس وقت تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 37 سالہ کیپٹن منیش شاکیا کو جائے حادثہ سے بچا لیا گیا ہے۔ اسے علاج کے لیے کٹھمنڈو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کی مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter