اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب، مسلم رکن رشیدہ طلیب کا خاموش احتجاج

25 جولائی, 2024

واشنگٹن / ایجنسی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب کیا، اس موقع پر مسلم رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر نے بائیکاٹ کیا۔

سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ نیتن یاہو نےامریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا۔

کانگریس کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدرسے ملاقات کل ہوگی، جس میں غزہ جنگ بندی پلان پر بات چیت ہوگی۔

نیتن یاہو نائب صدر کاملا ہیرس اور سابق صدر ٹرمپ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter