"اسلامی احکام کا اعتدال پسندی اور وسطیت کو فروغ دینے میں اہم کردار” کے عنوان پر مکہ مکرمہ میں کانفرنس کا انعقاد 15 اگست کو:قمر الدین ریاضی

مولانا قمر الدين رياضى/ استاذ جامعه سراج العلوم السلفية

28 جولائی, 2024

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیر سرپرستی اوروزارت اسلامی امور برائے دعوت وارشاد کے زیرانتظام مکہ مکرمہ میں 29 محرم تا 1 صفر 1446کو ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں 60 سے زائد ممالک کے وزراء اوقاف واسلامی، مفتیوں اور اسلامی کونسلوں کے سربراہان حصہ لیں رہے ہیں۔سہ روزہ کانفرنس 10 نشستوں پر مشتمل ہے، اعتدال پسندی اور وسطیت کی ترویج میں اسلامی احکام کا کس قدر رول ہوتا ہے ان موضوعات پر گفتگو کی جائے گی،ساتھ ہی تمام اسلامی وزارت کے تجارب ائمہ مساجد ودعاۃ کا کردار، اوربلا علم کے فتوی کی خطورت پر کھل کر گفتگو کی جائے گی۔
اس عظیم کانفرنس کے انعقاد کی مناسبت سے وزیر برائے اسلامی اور ودعوت ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف بن عبد العزیز آل شیخ نے سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود۔ حفظہما اللہ۔کا خصوصی شکریہ ادا کیا، تاکہ اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کیا جاسکے اور دنیا کو آگاہ کیا جاسکے کہ مذہب اسلام امن وشانتی کا مذہب ہے، اعتدال پسندی اور وسطیت اسلام کے مرجحات میں سے ہیں، وزیر موصوف نے نے اللہ تعالی سے دعا فرمائی کہ اللہ رب العالمین خادم حرمین شریفین اور ان ولی عہد کو اسلام اورم مسلمانوں کے لئے ان کی عظیم خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے۔
اس کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اسلامی ممالک کے مابین اسلامی یکجہتی کو کیسے مستحکم کیا جائے، اوقاف اور اسلامی امور کے شعبوں کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کیسے ممکن ہواس کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی جائے۔
بار الہ اس کانفرنس کو ہر اعتبار سے کامیاب وکامران بنائے اور اس کے جو مثمر اہداف ہیں اس کی تحقیق کی توفیق بخشے آمین یارب العالمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter