مکہ مکرمہ میں مملکتِ توحید سعودی عرب کی اسلامی وزارت کے زیر اشراف نواں عالمی کانفرنس کا انعقاد

مولانا عبد القیوم مدنی جامعہ خدیجہ الکبریٰ کرشنانگر

28 جولائی, 2024

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ کے زیرِ نگرانی اسلامی وزارت کے اشراف مکہ میں ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد28محرم تا یکم صفر 1446ھ مکہ میں ہونے جارہا ہےجس کا عنوان:” اسلامی وزارتوں کا وسطیت اور منہج اعتدال کے قیام میں کردار”
جس کا اعلان شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ نے کیا ہے جس پر اسلامی وزارت کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ حفظہ اللہ نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایاکہ اس سے اسلامی امور میں کام کرنے والوں کے درمیان اعتدال پسندی کی نشرواشاعت میں نتیجہ خیز تعاون کو فروغ حاصل ہوگا
اس کانفرنس میں پوری دنیا کے 60ممالک کے اسلامی وزارتوں کے وزاراء مفتیان اور اسلامی تنظیموں کی نمایاں شخصیتیں شریک ہوں گی اور مذکورہ موضوع پر دس نشستوں میں مقالات پیش کریں گے جس کے اہم موضوعات: غلو اور دہشت گردی کے سلسلے میں اسلام کا کردار، شوشل میڈیا اور جدید وسائل کو استعمال کرکے ملحدانہ افکار وعقائد کی مدلل انداز میں تردید، مساجد اور مقدس مقامات کا احترام اور اس کی حفاظت پر غوروخوض، صحیح عقائد کی ترویج میں اسلامی تنظیموں اور جمعیتوں کا کردار وغیرہ موضوعات پر مقالات پیش کئے جائیں گے۔
اسلامی کاز کو فروغ دینے کی جو کوشش سعودی حکومت کررہی ہے وہ قابل مبارکباد ہے اور یہ صرف اسی وجہ سے ہے کیونکہ اس کا دستور کتاب وسنت اور اس کی نشرواشاعت اور ترویج ہے ۔
اللہ تعالی مملکتِ کے جہود کوشرفیت قبولیت سے نوازے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان اور اسلامی وزارت کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ حفظہم اللہ کو دشمنان اسلام کے مکر وفریب سے محفوظ رکھے اور ہرطرح کی ترقی اور امن وامان سے ہمکنار کرے آمین ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter