قرآن کا بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن مکہ میں پایۂ تکمیل کو پہونچا: عبد القیوم مدنی استاد جامعہ خدیجہ الکبری نیپال

22 اگست, 2024

ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ وزیر برائے اسلامی امور نے بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کے اختتامی تقریب کی مناسبت پر فرمایا کہ میں اللہ کے شکریہ کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہما اللہ کا اس بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن کے کامیابی پر تہ دل سے شکرگزار ہوں جس کا اہتمام سعودی فرمانروا اور وہاں کی حکومت کے تعاون سے ہر سال مکہ مکرمہ میں منعقد ہوتا ہے اور مملکت توحید اس کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہے کیونکہ وہی پورے عالمِ میں اکیلا ملک ہے جس کا دستور کتاب وسنت ہے جہاں پر اسلامی قوانین کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں اور جہاں پر قرآن وحدیث کی نشرواشاعت کے لئے دو مشہور کمپلیکس (مجمع الملك فهد،و مجمع الملك سلمان) مدینہ منورہ میں قائم ہیں جو مختلف انداز میں کتاب وسنت کی ترویج واشاعت میں لگے ہوئے ہیں اسی کی ایک کڑی اندرونی و بین الاقوامی مقابلہ حفظ قرآن بھی ہے جس کی نگرانی اسلامی وزارت کرتی ہے۔
امسال کے اس قرآنی مقابلے میں کل 174لوگ 123ممالک سے شریک ہوئے جو گذشتہ سالوں کے مقابلے میں سب سے بڑی تعداد ہے اور یہ مقابلہ مسلسل دو ہفتوں تک جاری رہا گذشتہ کل اس مقابلے میں کامیاب ہونے والے خوش نصیبوں پر سعودی حکومت کی جانب سے انعامات کی بارش ہوئی جس میں مختلف زمروں میں پوزیشن لانے والوں کو چالیس لاکھ ریال سعودی اور ان کے علاوہ جملہ مشارکین کو دس لاکھ سعودی ریال دئے گئے جو نیپالی روپئے 178,800,000(سترہ کروڑ اٹھاسی لاکھ )کے مساوی ہے اللہ تعالیٰ مملکت کے ان خدمات کو شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے خادم حرمین اور ولی عہد کو دشمنان اسلام کے مکر وفریب سے محفوظ رکھے اور ہر طرح کی ترقیوں سے ہمکنار کرے۔
اس موقع پر برائے اسلامی امور کے وزیر نے شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود حفظہ اللہ نائب گورنر مکہ کا شکریہ ادا کیا جو آخری تقریب کے خصوصی مہمان تھے جنہیں بادشاہ وقت نے کامیاب ہونے والوں کی تکریم پر مامور کیا تھا ۔
اخیر میں وزیر محترم نے تمام مشارکین ومنتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
اس مناسبت سے اس مسابقہ کے روح رواں ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ اور وکیل الوزارۃ ڈاکٹر عواد بن سبتی عنزی حفظہما اللہ اور دیگر رفقاء کار بھی اس مسابقہ کی کامیابی پر مبارک بادی کے مستحق ہیں جنہوں نے اسے کامیاب بنانے میں کوئی کمی نہیں ہونے دی اللہ تعالیٰ سبھوں کی کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے ذریعہ آخرت بنائے آمین ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter