عالمی مسابقہ حفظ و تفسیر قرآن مکہ مکرمہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

مولانا قمر الدين رياضى/ استاذ جامعه سراج العلوم السلفية

24 اگست, 2024

سابقہ روایت کے تحت امسال مکہ مکرمہ میں چوالیسواں انٹرنیشنل مسابقہ حفظ و تفسیر قرآن مجید نہایت ہی تزک و احتشام سے منعقد ہوا جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا کے 123/ ملکوں کے 174/طلبہ شریک مسابقہ ہوئے، حفظ قرآن اور تجوید و تفسیر میں مشارکین کی شرکت نمایاں رہی۔ اس مسابقہ کو سعودی حکومت کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہ اللہ کی سرپرستی حاصل رہی جبکہ تنظیم و ترتیب کی ذمہ داری سعودی عرب میں موجود ایک نہایت اہم دینی و دعوتی اور تربیتی و رفاہی شعبہ وزارت برائے اسلامی امور و دعوت کی فیکلٹی کو دی گئی تھی۔ متعلقہ کے شعبہ اور اس کے ممبران نے مسابقہ کی از ابتداء تا انتہاء کڑی نگرانی کرتے ہوئے اختتام تک بحسن و خوبی پہونچایا۔ فجزاہم اللہ خیرا۔
مذکورہ مسابقہ میں درج ذیل خوش نصیب و خوش بخت طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرکے جہاں سعودی حکمرانوں اور باشندگان مملکت سعودی عرب سمیت پوری ملت اسلامیہ کے دلوں کو سکون فراہم کیا۔کامیاب طلبہ کی تفصیل یوں ہے:
پہلا زمرہ: قرآت سبعہ کے ساتھ مکمل قرآن حفظ مع تجوید ۔
پہلی پوزیشن: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے حافظ سعد بن ابراہیم بن حمد رویتع (پانچ لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: نیجیریا کے حافظ ناصر ابراہیم محمد (ساڑھے چار لاکھ سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: اردن کے حافظ ضیاء ظلال فتحی ابراہیم (چار لاکھ سعودی ریال)
دوسرا زمرہ: مکمل قرآن کریم کے حفظ کے ساتھ ساتھ مفردات قرآن کے معانی و تفاسیر ۔
پہلی پوزیشن: سعودی عرب کے حافظ جابر بن حسین بن سفر المالکی(تین لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: نیجیریا کے حافظ عبداللہ ثالث إيه (دولاکھ پچھتر ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: جزائر کے حافظ براہیمی رضوان (دو لاکھ پچاس ہزار سعودی ریال)
تیسرا زمرہ: مکمل قرآن کریم حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: بنگلادیش کے حافظ انس بن عتیق (دو لاکھ سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: فلپین کے حافظ مظاہر شعیب ببطو (ایک لاکھ نوے ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: لیبیا کے انس ابراہیم مصباح(ایک لاکھ اسی ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: یمن کے حافظ ہشام سعید احمد بکورہ (ایک لاکھ ستر ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: مالی کے حافظ سلیمان سیلا (ایک لاکھ ساٹھ ہزار سعودی ریال)
چوتھا زمرہ: پندرہ پارہ حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: بنگلادیش کے حافظ معاذ محمود (ایک لاکھ پچاس ہزار سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: فلسطین کے حافظ عبادہ نور الدین محمد ریحی سلطان (ایک لاکھ چالیس ہزار سعودی ریال)
تیسری پوزیشن: انڈونیشیا کے حافظ احمد فرحان (ایک لاکھ تیس ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: مالی کے حافظ محمد محمد نوری (ایک لاکھ بیس ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: امریکہ کے حافظ الیاس احمد فارح(ایک لاکھ دس ہزار سعودی ریال)
پانچواں زمرہ: پانچ پارہ حفظ مع تجوید
پہلی پوزیشن: لاریونیون کے حافظ بلال احمد سلیمان (پینسٹھ ہزار سعودی ریال)
دوسری پوزیشن: المانیا کے فنیب صادق (ساٹھ ہزار سعودی ریال )
تیسری پوزیشن : آسٹریلیا کے حافظ علی عمران عبداللہ (پچپن ہزار سعودی ریال)
چوتھی پوزیشن: میانمار/ برما کے حافظ توت میات آو (پچاس ہزار سعودی ریال)
پانچویں پوزیشن: بوسنیا کے حافظ محمد مصطفی غربو (پنتالیس ہزار سعودی ریال)
اللہ رب العالمین مذکورہ تمام طلبہ کو ہرگام ترقیوں سے نوازے۔ ہم تمام مسلمانوں کے دلوں کو کتاب وسنت سے جوڑ دے۔ خادم حرمین شریفین خادم کتاب و سنت شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہ اللہ ورعاہ اور دینی و دعوتی امور کے عزت مآب وزیر جناب عبد اللطیف آل الشیخ/ حفظہ اللہ اور جملہ کارکنان کو دونوں جہاں میں قرآن کی عظیم خدمت کا بہترین صلہ دے۔ ہمیں اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے مزین کرنے کی توفیق دے۔ سعودی حکومت کو دشمنوں کی ریشہ دوانیوں سے مامون و محفوظ رکھے نیز سعودی عرب کو مزید کار خیر کی توفیق دے۔ آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter