نیپال میں 10 جون سے تا حال قدرتی آفات کے سبب 210 افراد ہلاک

29 اگست, 2024

کٹھمنڈو / کئیر خبر
مورخہ 10 جون سے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی مختلف آفات میں کل 210 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق کٹھمنڈو وادی میں تین، صوبہ کوشی میں 29، مدھیش میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ صوبہ باگمتی میں 46، صوبہ گندکی میں 56، صوبہ لمبینی میں 38، صوبہ کرنالی میں 14 اور صوبہ سدور پچھم میں 16 مختلف آفات میں ہلاک ہوئے۔

نیپال پولیس کے ترجمان ڈی آئی جی دان بہادر کارکی کے مطابق کٹھمنڈو وادی میں 11، صوبہ کوشی میں 42، صوبہ مدھیش میں 12، صوبہ باگمتی میں 31، صوبہ گنڈکی میں 47، صوبہ لمبنی میں 25، صوبہ کرنالی میں 68 اور کرنالی صوبے میں 36 افراد زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی کارکی نے بتایا کہ صوبہ لمبنی میں چار افراد، صوبہ کرنالی میں دو اور صوبہ سدرپچھم میں 111 افراد کو بچایا گیا۔ صوبہ کوشی میں تین، مدھیش میں ایک، باگمتی میں 43، گنڈکی میں دو اور لمبنی، کرنالی اور سدورپچھم صوبوں میں ایک ایک لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

کارکی نے مزید کہا کہ آج دوپہر تک سیلاب کی وجہ سے کل 408 مکانات زیر آب آگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اسی طرح 365 مکانات، 126 شیڈ، 53 پل، سات اسکول اور دو سرکاری دفاتر کو قدرتی آفات سے نقصان پہنچا۔ اسی طرح سیلاب سے 972 مویشی مر گئے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ اس عرصے کے دوران قدرتی آفات کی وجہ سے 6,049 خاندان بے گھر ہوئے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter