جمعیۃ علماء اہل حدیث نیپال کے زیر اہتمام نو مسلموں کے لیے یک روزہ ریفریشر کورس اختتام پذیر

7 ستمبر, 2024

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

جمعیۃ علماء اہل حدیث نیپال کے زیر اہتمام کاٹھمانڈو میں نو مسلم بھائیوں وبہنوں کے لیے یک روزہ ریفریشر کورس اختتام پذیر ہوا۔

جمعیۃ کے مرکزی دفتر سے ملحقہ مسجد میں علمائے کرام ودانشوران امت نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔ جس میں محاسن اسلام ؛ اسلام میں معیشت؛ ذات برادری اور بھید بھاؤ کا خاتمہ؛ ان الدین عند اللہ الاسلام ؛ عصر حاضر میں ارتداد اور سد باب کے طریقے۔ جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ گفتگو کے دوران کہا گیا کہ جس نے کلمہ پڑھا وہ مسلمان ہوگیا اور اسلام میں کوئی نو مسلم اور پشتینی مسلمان نہیں ہوتا ۔ ہم سب صرف مسلمان ہیں ۔ ہم اس دنیا میں داعی الی اللہ ہیں؛ ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ اسلام قبول کرنے والوں کی فضیلت بہت زیادہ ہے اللہ تعالیٰ حالت کفر کے کے تمام گناہوں کو ختم کردیتا ہے اور قبول اسلام کے بعد ہی کا اللہ تعالیٰ حساب وکتاب کرے گا اس سے پہلے کا حساب نہیں لے گا ۔ اللہ کی معرفت اور اسلامی عقیدہ کا گیان ہم سب کے لیے ضروری ہے ۔

پروگرام کو خطاب کرنے والوں میں جمعیۃ کے صدر مولانا شمیم احمد ندوی؛ مولانا حافظ منظور احمد مدنی؛ اسماعیل رانا مگر؛ دانش دہال؛ مولانا نظر الحسن فلاحی؛ مولانا غلام رسول فلاحی؛ مولانا عبد الصبور ندوی ؛ عباس چودھری؛ ڈاکٹر اورنگزیب تیمی؛ عبدالرحمن؛ عمر گری؛ مولانا فیصل عزیز مدنی وغیرھم قابل ذکر ہیں ۔

پروگرام میں اسلامی عقیدہ سے متعلق سوال جواب پر نقد انعامات دئے گئے۔ مشارکین ومشارکات کو بیگ کا ہدیہ بھی پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter