وزارت برائے اسلامی امور سعودی عرب کے تعاون اور سعودی سفارتخانہ نیپال و مسلم کمیشن نیپال کے مشترکہ زیرنگرانی میں دوسرا كل نيپال مسابقہ قرآن کریم 21,22 دسمبر 2024ء کو راجدھانی کٹھمنڈو میں منعقد ہونے جارہا ہے،اس مسابقہ کو بنیادی طور پر چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا زمرہ مکمل قرآن کے لئے مختص ہے، جب کہ دوسرا زمرہ 15 پارے کے لئے اور تیسرا زمرہ 5 پارے کے لئے اور چوتھا زمرہ انتیسواں وتیسواں پارے کے لئے مختص ہے، اور ہر زمرے میں پچاس بنین مشارکین کی تعداد مطلوب ہے البتہ تیسرے اور چوتھے زمرہ میں سو سو بنات کی تعداد مطلوب ہے ، اس اعتبارسے تمام مشارکین کی تعداد 400تک پہونچ رہی ہے، اور اس مسابقہ کے تمام زمروں کے لئے 17900 امریکی ڈالرنقدی انعام کی شکل میں مقرر کیا گیا ہے۔
مملکت سعودی عرب اسی طرح کے انعامی مسابقات کا انعقاد دنیا کے مختلف ممالک میں وقتا فوقتا کرتی رہتی ہے،تاکہ امت مسلمہ قرآن کریم سے اپنا رشتہ بنائے رکھے، اور اللہ کی کتاب قرآن کریم کی بالادستی ہوتی رہے۔ایسے ہی مملکت سعودی عرب کے فرمانرواجب بھی دنیا کے کسی بھی ملک پر مصیبت وپریشانی لاحق ہوتی ہے تو بغیر دین ومذہب کی تفریق کئے ہوئے انسانیت کا تعاون کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔بار الہ اس حکومت کو تادیر قائم ودائم رکھے اور حاسدین کے شرسے محفوظ رکھے، اورمملکت سعودی عرب کے دینی وملی خدمات کو قبول فرمائے۔آمین
آپ کی راۓ