کولہوئی بازار، مہراج گنج: کلیۃ الإمام ابن القیم (الدار السلفیہ) کے زیرِ اہتمام طلبہ کا ایک روزہ سالانہ انجمن 29 دسمبر بروز اتوار نہایت شاندار اور پُر وقار انداز میں منعقد ہوا۔ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس پروگرام میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
انجمن کے کل پانچ زمروں میں مختلف زبانوں میں تقریری مقابلے شامل تھے۔ اردو زبان میں دو زمروں کے مقابلے ہوئے، جن میں ادنیٰ، پنجم اور حفظ کے طلبہ کے مابین پہلا مقابلہ ہوا جبکہ دوسرا زمرہ جماعت اولیٰ و ثانیہ اور جماعت ثالثہ و رابعہ کے مابین تھا۔ اس کے علاوہ عربی، انگریزی، اور ہندی زبان میں بھی تقریری مقابلے منعقد کیے گئے۔ ہر زمرے کی نظامت طلبہ کے منتخب اراکین نے کی، جنہوں نے اپنے فرائض بخوبی نبھائے۔
معزز مہمانان اور حکم
پروگرام کی مختلف نشستوں میں معزز علماء اور فضلاء نے طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ حکم کے فرائض مفتی احسان الحق قاسمی، مولانا عبدالحق منگلپوری، مولانا عبدالعلیم عالیاوی، مولانا افتخار احمد ندوی، مولانا احسان سلفی، مولانا علی احمد فیضی، ماسٹر ذاکر صاحب، اور ماسٹر شاداب صاحب نے انجام دیے۔
طلبہ کی حوصلہ افزائی
پروگرام کے اختتام پر مربی انجمن مولانا حامد عبدالمنان سلفی نے تمام مشارکین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی مسابقاتی انجمنوں میں حصہ لینے سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ان کی صلاحیتوں کو جلا ملتی ہے۔ پروگرام کے آخر میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام مہمانان، حکم صاحبان، اساتذۂ کرام، اور سامعین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ فائزین اور مشارکین کو گراں قدر انعامات سے جلد نوازا جائے گا۔
خصوصی شرکت
ناظم کلیہ مولانا عبدالرؤف اثری اور مولانا ابوالکلام قاسمی نے اپنی مصروفیات اور علالت کے باوجود پروگرام میں شرکت کی اور طلبہ کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔
کامیابی کے عوامل
پروگرام کی کامیابی میں کلیۃ الإمام ابن القیم کے پرنسپل مولانا سلمان احمد عالیاوی اور دیگر اساتذہ نے اہم کردار ادا کیا۔ اساتذہ میں مولانا ابو الکلام احمد ربانی، مولانا حامد عبدالمنان سلفی، مولانا عبدالرحمن عالیاوی، مولانا شرف الدین فیضی، مولانا عبدالمنان فیضی، مولانا جاوید احمد سراجی، ماسٹر زبیر اطہر، ماسٹر شعیب اطہر، اور ماسٹر افضال احمد شامل تھے۔
طلبہ کی شاندار کارکردگی
طلبہ میں عزیزم عرفان، عزیزم غفران، عزیزم عاصم، عزیزم خالد، عزیزم عبدالباری اور دیگر نے نہایت محنت و لگن کا مظاہرہ کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ سالانہ انجمن طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی تربیت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔
آپ کی راۓ