شدید زلزلہ کے بعد چین اور نیپال میں 40 سے زاید آفٹر شاکس؛ چین میں 155 لوگوں کی موت؛ نیپال میں 17 زخمی

7 جنوری, 2025

کٹھمنڈو /کیر خبر

آج صبح چھ بج کر 50 منٹ پر نیپال اور چین کے سرحدی علاقے میں آنے والے سات ری ایکٹر کے زلزلہ سے جو تباہی کی تصویریں سامنے آرہی ہیں وہ المناک ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک 40 سے زائد آفٹر شاکس چین اور نیپال میں محسوس کیا گیا ہے۔ جس میں دو ڈگری سے لے کر چار پوائنٹ چھ تک ناپا گیا ہے۔
زلزلہ کی شدت نے چین کے تبت علاقے میں 155 لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ 158 لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ وہی نیپال میں 17 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ نیپال کے ضلع سولو کھمبو دولکھا سندھوپال چوک اور رامے چھاپ میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
نیپالی پولیس کے مطابق نیپال میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عوام کو زلزلہ کے متعلق بیدار اور ہوشیار رہنے کی تاکید ہے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter