تھائی لینڈ”خير أمة”تیسرےآسیان  کانفرنس میں سعودی اسلامی وزارت کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ اسلامی خدمات کے اعتراف میں وشاح سے سرفراز 

عبدالقيوم بن بسم الله استاذ جامعة خديجة الكبري للبنات كرشنانگر نیپال

27 جنوری, 2025
یہ پڑھ کر بیحد خوشی ہورہی ہے کہ وزیر امور اسلامی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کو تھائی لینڈ میں منعقدہ تیسرے آسیان کانفرنس کے دوران ان کی عالمی سطح پر اسلامی خدمات کے اعتراف میں پہلے درجے کا وشاح عطا کیا گیا۔ یہ بڑے ہی اعزاز کی بات ہے اور یہ ان کی انتھک محنت اور بھرپور عزم کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد دنیا میں امن، بھائی چارے اور اسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
یہ کانفرنس سعودی عرب کی وزارت امور اسلامی، دعوت و ارشاد کے زیر اہتمام منعقد ہوئی ہے، جو اسلامی دنیا میں علم و حکمت اور بین الاقوامی سطح پر رابطے کے فروغ کے لئے اہم قدم ہے۔ اس کا مقصد مختلف معاشروں کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانا ہے۔
وزیر امور اسلامی عزت مآب ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ ایک ایسی شخصیت ہیں جو علم، حکمت اور اسلامی اعتدال کے علمبردار ہیں۔ ان کی خدمات نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر میں اسلامی پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی سربراہی میں وزارت نے دنیا بھر کے اسلامی اداروں کے ساتھ تعاون کے کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران، ڈاکٹر آل الشیخ نے دو اہم بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد کیا:
یکم نومبر 2024 میں برازیل میں منعقدہ "مسلم ممالک کی 37ویں بین الاقوامی کانفرنس”۔
25جنوری2025  تھائی لینڈ میں "تیسری آسیان کانفرنس”۔
ان کانفرنسوں کے ذریعے انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں امن و استحکام کا پیغام دنیا بھر میں پہونچایا۔ ان کی ان خدمات کے اعتراف میں، تھائی لینڈ کے شیخ الاسلام شیخ ارون بون شوم نے انہیں 2024 کے "عالمی اسلامی شخصیت” کے اعزاز سے نوازا یقینا یہ بڑا اعزاز ہے جس سے عزت
مآب  کو سرفراز کیا گیا۔
یہ سب سعودی عرب کی قیادت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو ہمیشہ سے امن و استحکام کے فروغ کے لئے کوشاں رہی ہے، اور یہ ملک اپنی تاریخ میں ایک عظیم مقام رکھتا ہے۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مملکت توحید کی ہر طرح سے حفاظت فرمائے اور عزت مآب کو کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے انہیں سعادت دارین سے نوازے آمین ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter