اردو اکادمی نیپال کے زیرِ اہتمام جشنِ غالب اختتام پذیر
کٹھمنڈو / کیر خبر
کٹھمنڈو کے قلب نیو روڈ میں واقع نیپال بھارت لائبریری میں اردو اکادمی نیپال اور بھارتیہ سفارتخانہ، کاٹھمانڈو کے اشتراک سے شاندار “جشنِ غالب” کا انعقاد کیا گیا، جو نہایت دھوم دھام اور شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔
اس باذوق محفل میں نیپال کے نامور شعراء نے شرکت کی، جن میں امتیاز وفا، ممتاز انجم، ثاقب ہارونی، کلیم انجم، دھنیش دویدی، سنت کمار وستی، الطاف فریفتہ جیسے معتبر نام شامل تھے۔ اور انہوں نے اپنے کلام سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا-
محفلِ جشن کی نظامت الطاف فریفتہ نے نہایت عمدگی سے انجام دی، جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب سراج احمد فاروقی (ممبر آف پارلیمنٹ) تھے۔ صدارت کا شرف ڈاکٹر ثاقب ہارونی کو حاصل ہوا۔
یہ بزم غالب شناسی اور اردو زبان کی محبت کا حسین امتزاج تھی، جس میں غالب کی شاعری اور ان کے ادبی مقام کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
آپ کی راۓ