بنگلادیش: ہزاروں مشتعل مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے گھر کو آگ لگا دی

6 فروری, 2025

ڈھاکا/ ايجنسى

ڈھاکا میں ہزاروں مشتعل مظاہرین نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے شیخ حسینہ واجد کے اپنے حامیوں سے سوشل میڈیا پر خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا اور دھمکی دی تھی اگر سابق وزیرِ اعظم نے خطاب کیا تو ان کے آبائی گھر کو گرا دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کا خطاب شروع ہوتے ہی مظاہرین نے ڈھاکا میں موجود ان کے آبائی گھر پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم کے آبائی گھر کو پہلے آگ لگائی اور پھر کرین سے گرا دیا۔

واضح رہے کہ ڈھاکا میں واقع  یہ گھر شیخ مجیب الرحمٰن کا تھا جسے شیخ حسینہ واجد نے اپنے دورِ اقتدار میں میوزیم میں تبدیل کر دیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter