تنہوا، لمبنی/ کیر خبر
مورخہ 26 فروری 2025 بروز بدھ المجد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سینٹر، تنہوا، لمبنی سانسکرتک نگر پالیکا، روپندیہی نیپال کے زیر اہتمام اور حافظ نعیم الرحمن سنابلی و حافظ اظہر عثمانی صاحبان کی نگرانی میں استقبالِ رمضان کے موضوع پر ایک عظیم الشان علمی و روحانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جو کہ المجد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سنٹر کا افتتاحی پروگرام تھا جو کہ اس سینٹر کا پہلا پروگرام تھا، یہ بامقصد اور انتہائی مفید اجتماع جامع مسجد لوکھڑیا چوک، لمبنی سانسکرتک نگر پالیکا، تنہوا میں منعقد ہوا، جس میں ملک اور بیرون ملک کے نامور علمائے کرام اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
یہ بابرکت محفل شیخ ابو سعید فیضی حفظہ اللہ (استاد جامعہ عالیہ عربیہ، سابق استاد جامعہ فیضِ عام مئو) کی صدارت میں منعقد ہوئی، جب کہ نظامت کے فرائض مشہور ناظم اجلاس شیخ خالد رشید سراج صاحب(استاد جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر نیپال) نے بحسن و خوبی انجام دیے۔
آپ کی راۓ