کٹھمنڈو / کئیر خبر
مورخہ ٣١ مارچ ٢٠٢٥ بروز سوموار ملک نیپال کے تمام شہروں قصبوں اور مواضعات میں عید الفطر پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی؛ وہیں عیدالفطر کے اس مبارک موقع پر کاٹھمانڈو کے ٹو ڑھی کھیل میدان (آرمی گراونڈ) میں سیکڑوں فرزنداں توحید و خواتین امت سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الصبور ندوی نے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آج خوشی کا دن ہے اللہ کی کبریائی بیان کرنے اور اس کے تشکر کا دن ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک جیسا قیمتی اور اجر ثواب سے بھرپور مہینہ عطا کیا؛ ہم نے عبادتیں کیں تلاوتیں کیں صدقہ وخیرات کئے اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کیں۔ اللہ سے ہم انکی قبولیت کے لئے آج دست بدعا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر امت میں ہم آہنگی و بھائی چارہ کو فروغ دینے، ایمانی رشتوں کو مضبوط کرنے اور معمول کے طرز زندگی کو بدلنے کا نام ہے؛ اس لئے ہمیں سماجی برائیوں کا قلع قمع کرنا ہوگا قطع رحمی جھوٹی قسمیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے کے عمل کو خیر باد کہنا ہوگا
انہوں نے خطاب کے دوران لوگوں سے گزارش کی کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں پرابلم کریٹ نہ کریں لوگوں کو خوش خبریاں دیا کریں نفرت کی گفتگو سے پرہیز کریں یہ اس امت کی ذمہ داری ہے-
انہوں نے خواتین سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری حدیث کو اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے کے درخواست کی جس میں گھریلو مسائل کا حل مضمر ہے۔ جو خاتون پنج وقتہ نمازوں کی پابند ہو ماہ رمضان کے روزے رکھے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے ایسی مسلمان خاتون سے کہا جائے گا کہ تم جنت میں جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کے لئے اس حدیث میں عظیم خوشخبری ہے اس لیے اپنے دامن میں ان خوشخبریوں کو سمیٹ لینا چاہیے۔اس موقع پر آیڈیل خواتین جنت کا ذکر کیا گیا خاص طور پر فرعون کی بیوی آسیہ کو آئیڈیل بنانے کی ترغیب دی گئی جنہوں نے سخت حالات میں بھی الله پر اپنے ایمان و اعتقاد کو متزلزل نہیں ہونے دیا
خطبہ کے اخیر میں مولانا نے خصوصی دعا کرائی جس میں اعمال کی قبولیت؛ ملک وملت کی فلاح و بہبودی اور فلسطین میں امن وآشتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ اور نیپالی فوج و پولیس عملہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔
خطبہ سے قبل دوگانہ عید الفطر ادا کی گئی اور نماز سے پہلے نیپالی زبان میں پروفیسر رمضان علی میاں نے پرمغز خطاب کیا-
ٹوڑھی کھیل گراؤنڈ میں دوگانہ عید الفطر کی ادائیگی کے لیے سابق وزیر اقبال احمد شاہ؛ نیپال حج کمیٹی کے صدر اسرا ملا میاں؛ ڈاکٹر ابو الحسین انصاری؛ ڈاکٹر عبد المبین ثاقب؛ مولانا محمد عقیل سلفی؛ سابق ممبر پارلیمنٹ مختار احمد؛ أنور على شاه، اماں اللہ منصور مدنی محمد اقبال سلفی سماجی کارکن محمد احمد پپو خان؛ محمد مبین خان؛ محمد اختر حسین ؛ مظفر مدنی؛نور محمد میاں؛ عبدالجبار منا؛ حاجی عبد العزیز ؛ قمر الکاتب؛ فوزان فاطمی عبد الکریم ازہری؛ سمیت دیگر سیاستدان ومعززین شریک تھے۔
آپ کی راۓ