ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی جانب سےسیلاب سے متاثر 240 کنبے کے درمیان مالی امداد کی تقسیم

27 ستمبر, 2021
 سدھارتھ نگر / کئیرخبر
ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے”کئیرخبر” کاٹھمانڈو ،نیپال کے نمائنده کو بتایا کہ گذشتہ ماہ شدید سیلاب آنے کے باعث ہمارے ضلع سدھارتھ نگر کے بعض مواضعات اور علاقوں میں کاشت کاروں کی فصلیں تباہ و برباد ہو گئیں ہیں، بعض لوگوں کا کافی مالی نقصان ہوا ہے، خدمتِ خلق اور انسانی ہمدردی و غم خواری کے جذبہ سے سر شار ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں نے غم گسارانِ قوم و ملت اور اہل خیر مسلمانوں سے فوری مالی تعاون کی مخلصانہ اپیل کرتے ہوئے مقامی و حلقہ واری جمعیتوں کے امراء و نظماء حضرات سے کہا کہ جمعیت کی اس تحریک و مشن کی اہمیت و افادیت اور ضرورت سے لوگوں کو آگاہ کریں اور بقدر استطاعت مالی تعاون پیش کرنے کی تلقین کریں تاکہ حسب وسعت اور سہولت سیلاب متاثرین کی امداد کی جاسکے۔
اللہ کے فضل وکرم، احباب جماعت اور تمام حلقوں کے نظماء و امراء کی کاوشوں سے کچھ رقوم جمع ہوگئے۔
امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی اور دیگر اراکین عاملہ نے موصولہ رقم اور سیلاب متاثرین کے مابین ریلیف تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ حلقوں کے نظماء وامراء سے رابطہ کرکے سیلاب متاثرین کی فہرست طلب کرلیا جائے اور اشیائے خوردنی تقسیم کرنے کے بجائے فی کس ایک ہزار روپے نقد دیا جائے، حسبِ مشورہ اور اتفاق سیلاب زدگان کی فہرست سازی کے بعد ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں اور نظمائے حلقہ کی موجودگی میں نہایت ہی خوش گوار ماحول میں بالترتيب درج ذیل چھ حلقوں میں ریلیف تقسیم کیا گیا ہے :
حلقہ بانسی، حلقہ ڈومریا گنج، حلقہ اٹوا، حلقہ بسکوہر، حلقہ نوگڈھ ، حلقہ شہرت گڈھ
امیر جمعیت مولانا محمد ابراہیم مدنی نے اپنے تاثراتی کلمات میں افاضل محسنین و مخیرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مال و منال اور عمر عزیز میں خیر و برکت کے لیے ڈھیر ساری دعائیں کیں، اسی طرح مقامی و ضلعی جمعیت کے بعض مخلص و حوصلہ مند عہدے داران و ذمہ داران مثلاً : مولانا عبدالرشید مدنی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبدالرحیم امینی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا شریف اللہ سلفی (نائب امير ضلعی جمعیت) مولانا عبدالرب (نائب ناظم، ضلعی جمعیت) مولانا سعود اختر سلفی (نائب ناظم، ضلعی جمعیت) جناب رفیع احمد (نائب ناظم ضلعی جمعیت) مولانا عبدالرحمن اثری (خازن، ضلعی جمعیت) ماسٹر جاوید (محاسب ،ضلعی جمعیت) مولانا عبدالمنان مفتاحی (مبلغ، ضلعی جمعیت) مولانا شفیع اللہ مدنی (امیر جمعیت، حلقہ شہرت گڈھ) مولانا محمد ہاشم سلفی (ناظم جمعیت، حلقہ نوگڑھ) مولانا فخرالدین ریاضی (ناظم جمعیت، حلقہ اٹوا) مولانا جمشید عالم سلفی (ناظم جمعیت، حلقہ شہرت گڈھ)  مولانا حمیداللہ ندوی (ناظم جمعیت، حلقہ بسکوہر)مولانا مقیم الدین مدنی (ناظم،حلقہ بڑھنی) مولانا عبدالرشید سلفی،مولانا عبیدالرحمن سلفی، مولانا عزیز الرحمن سلفی، مولانا ابوبکر سراجی (آفس سکریٹری، ضلعی جمعیت) حفظہم الله ورعاھم  کے مفید مشوروں اور محنتوں کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ان مشائخ اور عزیزوں نے پوری ذمہ داری و تن دہی اور کمال امانت داری کے ساتھ ہر حلقہ میں جاکر وہاں کے امیر و ناظم کے باہمی مشوروں اور تعاون سے اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے 240 مرشحین سیلاب زدگان کے مالی تعاون کو اپنے سامنے ادا کیا۔
ناظم جمعیت کے نائبین و معاونین جناب مولانا عبدالرب سلفی، مولانا سعود اختر سلفی اور جناب رفیع احمد لوی نے اپنے تمام حلقوں کے مخلص و قابل قدر امراء ونظماء کی خدمت میں ہدیہ تشکر و امتنان پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز کاوشوں اور مفید مشوروں سے ہمیں یہ نمایاں کامیابی ملی ہے اور ہمارا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔
ناظم جمعیت نے کہا کہ بڑی ناسپاسی اور حق تلفی ہوگی اگر میں ہمدردان جماعت و جمعیت کا بالعموم اور فخر جماعت مولانا عبدالسلام سلفی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی، میرے فاضل دوست مولانا عبدالحکیم مدنی اور بھائی عبدالحمید خان، بھیونڈی کا بالخصوص شکریہ ادا نہ کروں جنھوں نے اپنی خصوصی ملاقات میں میری اس تحریک کی تائید و توثیق کی اور ہر اعتبار سے میری ہمت افزائی کرتے ہوئے اپنا گراں قدر مالی تعاون پیش کیے۔ اللہ سب کو اجر عظیم عطا فرمائے، آمین!

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter