نیپال: دسہرہ کے موقع پر ملک بھر میں ٹریفک حادثات؛ 51 کی موت

12 اکتوبر, 2021

کاٹهمانڈو/ کیئر خبر

ملک بھر میں دسہرہ کے موقع پر سفر کرنے والوں کی بھیڑ بڑھ گئی ہے  گزشتہ دو دنوں کے اندر دسیوں ٹریفک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں اب تک 51 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 40 لوگ زخمی ہیں جن کا علاج مختلف ہسپتالوں میں چل رہا ہے۔

تازہ حادثے میں نیپال گنج سے موگو جانے والی بس کا ہے جب کل اسے حادثے کا شکار ہونا پڑا اور اس میں سوار 33 لوگوں کی جان چلی گئی جبکہ چودہ لوگ زخمی ہیں۔

بردیا میں بس کی ٹکر سے دو راہگیروں کی موت واقع ہوگئی ہے وہیں دوسری طرف گورکھا میں جیپ حادثے میں 14 لوگ شدید زخمی ہیں۔

کیلالی ضلع میں ونگر حادثے کا شکار ہوئی ہے اور وہاں پر 14 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پوکھرا میں آٹھ طلباء جیپ حادثے کا شکار ہوگئے اور ان کی موت واقع ہوگئی جب کہ والنگ سیانگجا میں جیپ حادثے کا شکار ہوئی اور تین لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔

خیال رہے ملک بھر سے اور بیرون ملک سے بھی نیپالی اپنے آبائی گاؤں دسہرہ کے موقع پر سفر کرتے ہیں اور ہر سال درجنوں ٹریفک حادثے رونما ہوتے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter